دیوبند: سمیر چودھری۔
آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر ونے رتن نے اتر پردیش حکومت پر مساجد کے سروے کے نام پر ملک کے مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد سماج پارٹی مذہب کے نام پر ان کے مذہبی ورثے کو تباہ کرنے کی سازش کو برداشت نہیں کرے گی ،بی جے پی حکومت مساجد کے سروے کے نام پر ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کررہی ہے۔
دیوبند کے گاوں گوپالی میں منعقد ایک پروگرام میں ونے رتن نے مرکزی اور ریاستی حکومت پر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرکے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات باالخصوص مساجد میں جو سروے کرائے جارہے ہیں وہ آئین اور سیکولر ملک کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی میں دارالعلوم دیوبند اور علماءدیوبند کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مسلم مذہبی رہنماوں نے پورے سماج کے ساتھ مل کر آزادی کی جنگ لڑی ہے، انہوں نے ایس پی اور کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ مسلم ووٹ چاہتے ہیں لیکن کبھی ان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بانی ایم پی چندر شیکھر آزاد ہر جگہ دلت مسلمانوں کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے سنبھل واقعہ کو انسانیت کے خلاف اور آئین کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔
پروگرام میں گوپالی گاوں کے سربراہ نعیم اختر اور ایس پی کے ریاستی سکریٹری مولانا اسعدقاسمی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے آزاد سماج پارٹی کی رکنیت لی۔ پروگرام میی شوریا امبیڈکر، مفتی اسعد قاسمی اور رجنیش گوتم وغیرہ سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔ اس دوران رویندر کمار روی کانت گوتم، سلیم، مولانا ارشد، ڈی پی سنگھ انجینئر، نریندر کمار لامبا، پروین گوتم، انیل اوجاسوی اور اکشے محمود پور سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
0 Comments