Latest News

مسابقہ میں اول پوزیشن لانے پر محمد انس کو سفر عمرہ کا تحفہ، کل ہند حفظ و قرآت اکیڈمی کے زیر اہتمام دیوبند میں ساتویں کل ہند مسابقۃ القران الکریم کا انعقاد، ملک بھر سے حفاظ کی شرکت، نامور علماء کرام کی شرکت، پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
کل ہند حفظ و قرآت اکیڈمی دہلی کے زیر اہتمام الہند گروپ کے اشتراک سے ساتویں کل ہند مسابقة القران الکریم کا انعقاد گزشتہ روز یہاں قاسم پورہ روڈ پرواقع مصطفی گارڈن میں کیاگیا۔جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے مختلف مدارس کے کل 66 طلبہ نے حصہ لیا۔ جنکے مابین مسابقے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا اور 12 مساہمین فائنل راونڈ کے لیے منتخب ہوئے۔فائنل مسابقہ میں اول پوزیشن جامعہ مظہر سعادت ہانسوٹ بھروچ گجرات کے طالب علم محمد انس بن اکبر سورتی نے حاصل کی، جبکہ دوم پوزیشن عبید اللہ بن قاری محمد اسرار سہارنپوری اور سوم پوزیشن محمد ثاقب بن محمد یوسف بنگال نے حاصل کی اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو جی آر پی الہند کی طرف سے عمرہ، دوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو 31 ہزار روپے نقد انعام اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے کے طالبعلم کو 21 ہزار روپے کے نقد انعام کے ساتھ ٹرافی اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔ 
مولانا مفتی محمد نوشاد نوری استاذ دارالعلوم وقف کی سرپرسرستی میں منعقد مسابقہ کی نگرانی کے فرائض قاری محمد واصف عثمانی استاذ حدیث دارالعلوم وقف نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا قاری محمد عاقل استاذ تجوید و قرات مظاہر علوم وقف سہارنپور نے انجام دیئے۔حکمیت کے فرائض قاری محمد آفتاب، قاری محمد یوسف، قاری محمد اقرار، قاری محمد واصف عثمانی، قاری محمد دانش، قاری محمد مسعود، قاری محمد صادق ، قاری محمد حذیفہ، قاری محمد سعد، قاری محمد آشکار عالم نے انجام دیئے۔منتظمہ کمیٹی میںقاری محمد عاقل سہارنپور ،حاجی محمد گلفام میرٹھ،مولانا محمد سالم میرٹھ اور محمد سرفراز ایس ایس ہینڈ لوم میرٹھ موجودرہے۔اس موقع پر اکیڈمی کے ڈائریکٹر مفتی محمد طارق قاسمی نے اکیڈمی کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ ہمارا مقصد قران کریم کی آواز کو عام مومنین تک پہنچانا اور ترتیل و تجویدکے ساتھ قرآن کریم پڑھنے کا ذوق اور شوق پیدا کرنا ہے۔
جس کے تحت اکیڈمی کی جانب سے مسلسل مسابقوں کاانعقاد کیا جاتاہے،یہ مسلسل ساتواں مسابقہ ہے۔ مہمانان خصوصی کے طورپردارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی، اورجامع مسجد کلاں سہارنپور کے منیجر مولانا فرید مظاہری، قاری محمد صادق حسینی دہلی، ڈاکٹر خورشید ممبئی، مولانا محمد عثمان ندوی ڈائریکٹر جی آرپی الہند گروپ حج وعمرہ سروس بھگوان پور،مولانا تقی نقوی دہلی، چودھری وقاراحمد دہلی وغیرہ شامل ہوئے اور انہوں نے اپنے خطاب میں قرآن کریم کی عظمت و افادیت پر روشنی ڈالی اور حاضرین مجلس تلاوت قرآن کریم کے اسرارو رموز سے واقف کرایا۔ اس دوران پوزیشن لانے والے بچوں کو علماءکے ہاتھوں انعامات سے نوازاگیا، وہیں قرات اکیڈمی اور الہند گروپ کی جانب سے مہمانوں کو بھی اعزاز ات سے نوازاگیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر