Latest News

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وفات پرجمعیۃعلماء ہند کا خراج عقیدت۔

نئی دہلی: صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کا نقصان عظیم قرار دیا ہے۔ مولانا مدنی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ایک ممتاز ماہر معاشیات، قابل سیاست داں اور فاضل رہنما کی حیثیت سے ملک کی ترقی اور استحکام میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی قیادت میں ملک میں نہ صرف اقتصادی اصلاحات کی بنیاد پڑی بلکہ امن و ترقی اور سب کے لیے انصاف کی مضبوط روایت کو فروغ ملا۔
مولانا مدنی نے کہا کہ انھوں نے اپنی غیر متنازعہ شخصیت، بردباری اور عوامی خدمت کے جذبے سے ایک مثال قائم کی، وہ سیاست میں شائستگی اور اصول پسندی کے ایک روشن نمونہ تھے، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، وہ جمعیۃ علماء ہند کی قیادت بالخصوص فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ؒ سے خاص تعلق رکھتے تھے، بحیثیت ممبر پارلیمنٹ حضرت فدائے ملت کے ساتھی بھی رہے ۔اس خاکسار کے ساتھ بھی شفقت کا معاملہ کرتے تھے۔ جمعیۃ علماء ہند کے مطالبے پر انھوں نے سچر کمیٹی تشکیل دی اور سچر کمیٹی کے کچھ اہم مطالبات کو نافذ کرنے کی بھی کوشش کی۔ ان کے انتقا ل پر جمعیۃ علماء ہند ان کے اہل خانہ، تمام محبین سے دلی ہمدردی کا اظہا رکرتی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر