دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف دینی ادارہ جامعہ رحمت (عربک کالج) گھگرولی میں عاشق ملت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل کی سرپرستی میں ایک دینی و علمی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور مدینہ منورہ سے شیخ ڈاکٹر قاری عبداللہ محمد یحی غیلان امام جامع مسجد ابن قیم و سابق قاری مسجد نبوی مدینہ منورہ نے شرکت کی۔ پروگرام میں مہمان ذی وقار کے طور پر مولانا شمیم اختر ندوی شریک ہوئے۔ اِس موقع پر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ان کے لئے اظہار تشکر پیش کیا۔ شیخ ڈاکٹر عبداللہ محمد یحی غیلان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جامعہ رحمت بزرگوں کا قائم کردہ ایسا ادارہ جس نے تھوڑے عرصے ہی میں علمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ انھوں علم و دین اور صحیح تربیت کے حصول پر خصوصی زور دیا اور طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی اپنی قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔ بعد ازیں شیخ ڈاکٹر عبداللہ محمد یحی غیلان کے ہاتھوں جامعہ کے امسال کے تمام حفاظ کرام کو سند فضیلت دی گئی، ساتھ ہی بزم مغیثی کے تحت منعقدہ مسابقہ خطابت میں نمایا کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو اعزازی سرٹیفکیٹ دئے گئے۔ مہمان مکرم شیخ عبداللہ محمد یحی غیلان نے مسجد مغیثی میں مغرب و عشاءکی نماز پڑھائی۔ شاہ عتیق احمد خانقاہ رائے پور کی دعائ پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام میں کثیر تعداد علماءاور علاقہ کے لوگوںنے شرکت کی۔
0 Comments