Latest News

ایک بےگناہ کو مارنا پوری انسانیت کو مارنا ہے : محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں پہلگام کے حادثہ کا ذکر کیا ، انھوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ کسی ایک بے گناہ کو مارنا ، پوری انسانیت کو مارنے جیسا ہے ، اور کشمیر کے پہلگام میں 28 سے زیادہ انسانوں کو مارا گیا ہے ، جب کہ ان کا کوئی قصور نہیں تھا ، وہ تو اپنے گھروں سے اپنے بچوں کے ساتھ گھومنے نکلے تھے ، کیا قصور تھا ان کا جو ان کو گولیوں کا نشانہ بنایا ؟ جن لوگوں نے بھی اس کام کو انجام دیا ہے وہ اللہ کے یہاں مجرم قرار پائیں گے ، جب سے پہلگام کا حادثہ رونما ہوا ہے میں ذاتی طور پر بے حد صدمہ سے دوچار ہوں ، بہت تکلیف والی بات ہے ، آپ ذرا ان خاندانوں کے بارے میں سوچیں جن کے لوگ اس حادثے میں اپنی جان سے گئیے ہیں ، ان پر کیا بیت رہی ہوگی ؟ ہم ان تمام لوگوں کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں جن کے رشتہ دار اس حادثہ کے شکار ہوے ہیں ، پورا ملک ان کے ساتھ ہے ، جو زخمی ہیں ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد ازجلد صحت یاب ہوں ، ایک سو چالیس کڑوڑ لوگ اس دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں ، میں پورے ملک سے اپیل کرتا ہوں کہ اس نازک وقت میں کوئی آپس میں اختلاف نہ کریں ایک ساتھ ہونے کا ثبوت پیش کریں ، تب ہی ہم سب مل کر ایسے حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں ، میں اپنی طرف سے آپ سب کی طرف سے اور پورے ملک کی طرف سے ایک بار پھر ان تمام خاندانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ۔ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارے ملک میں اور پوری دنیا میں امن کا ماحول پیدا ہو۔ آمین


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر