Latest News

نئے نقشے اور نئے نام سے تعمیر ہوگی ایودھیا میں مسجد: مولانا عبداللہ ابن القمر الحسینی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
 آج یہاں پریس کو جاری اپنے ایک بیان میں آل انڈیا رابطہ مساجد کے قومی صدر اور انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے رکن اساسی مولانا عبداللہ ابن القمر الحسینی نے بتایا کہ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بنے والی مسجد کا سابقہ نقشہ اسلامی ثقافت اور اسلامی مزاج کے منافی تھا، بہت کوششوں کے بعد اس کا نقشہ ہندوستانی مزاج و روایت کا امین بن سکا ہے۔ اس میں پانچ بلند مینار اور ایک پُر شکوہ گنبد ہے جب کہ سابقہ نقشہ یورپین مزاج کا علمبردار تھا۔ اس عمارت سے گلاس ( شیشے ) کا کثرت سے استعمال تھا، جسے مسجد ٹرسٹ نے خود ہی خارج کر دیا تھا اور موجودہ جو نقشہ علماء عظام اور تنظیموں کے سربراہان نیز دانشوران قوم وملت کی رائے اور تائید سے تیار کیا گیا گیا ہے۔ یہ نیا نقشہ عنقریب ایودھیا (اے ڈی اے) میں منظوری کے لئے داخل کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں مولانا نے ٹرسٹ کے چیئر مین الحاج زفر فاروقی کے حوالے سے بتایا کہ پرانے نقشے کے مستر د ہونے کی دفتری با ضابطہ کوئی اطلاع ٹرسٹ کو موصول نہیں ہوئی ہے لیکن ہمیں شکوہ اس لئے نہیں ہے کہ ٹرسٹیز نے خود عدم پیروی کے سبب عملاً مستر د کر دیا تھا اور لائق اطمینان ہے کہ حال ہی میں ایک آر ٹی آئی کے جواب میں تمام ضروری این او سی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ایک سال کے بعد خود بخود مستر د ہو گیا۔ ایک گنبد، پانچ مینار، پانچ پرشکوہ خلفائے راشدین کے نام سے منسوب عظیم الشان مسجد کے لئے کام جاری وساری ہے، اس کے لئے ضروری منظوری کے لئے فضا ہموار ہے۔ ہم ملک گیر سطح پر ہر صوبے میں اکابر علماء، ملک کے دانشوران کا مشاورتی اجلاس بلا کر عوام و خواص کی آراء حاصل کر رہے ہیں، انشاء اللہ ایودھیا کے اس عظیم الشان منصوبے کا آغاز عنقریب کیا جائے گا۔ سرزمین ہند پر آقائے نامدار رحمت عالم کے مبارک نام سے منسوب یہ پروجیکٹ بلا تفریق مسلک و مذہب بھی کے لئے باعث رحمت و برکت ہوگا اور ہمارے وطن عزیز کے لئے سرخ روئی کا باعث بنے گا اور امن و شانتی کا پیامبر ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر