Latest News

انجمن ترقی اردو نے کیا "ڈاکٹر نور امروہوی" کا پرتپاک استقبال، نائب صدر اتر پردیش ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے پیش کیا "سفیرِ ادب" اعزاز۔

امروہہ: سالار غازی۔
امریکہ میں مقیم معروف علمی و سماجی شخصیت ڈاکٹر نُور اَمرَوہوی کی اپنے آبائی وطن امروہہ آمد کے موقع پر انجمن ترقی اردو اتر پریش شاخ امروہہ کی جانب سے نائب صدر اتر پردیش ڈاکٹر سِراجُ الدین ہاشمی کی صدارت میں ہاشمی ہاؤس پر ایک پُر وقار اور پُر لطف ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی نظامت نوجوان شاعر سید شیبان قادری نے کی.
اس موقع پر شہر کی معزز شخصیات، اہلِ علم و ادب اور نوجوان طبقہ بڑی تعداد میں شریک رہا۔ 
پروگرام میں مہمانِ خصوصی مغربی ماحول میں ادبی تھذیب کی آبیاری کرنے والے امریکا مقیم ڈاکٹر نُور اَمرَوہوی کو سفیر ادب کے ایوارڈ سے نوازہ گیا. ہال تالیوں، خوشیوں اور محبت کے نعروں سے گونجتا رہا۔ ہر دل پر ایک فخر کی کیفیت طاری تھی کہ ان کا اپنا جو بیرونِ ملک رہ کر بھی اپنے وطن کا نام روشن کیے ہوئے ہے، آج انہی کے درمیان موجود ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر نُور اَمرَوہوی کو ان کی علمی، ادبی اور انسانی خدمات کے اعتراف میں ایک "اعزازی نشان" پیش کیا گیا۔ شاعر سید شیبان قادری نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا جو شخص دیارِ غیر میں رہ کر بھی اپنے وطن کو فخر سے یاد رکھے، وہ دراصل محبت اور ایثار کی علامت ہوتا ہے۔ نُور صاحب امروہہ کی پہچان ہیں اور ہمارے دلوں کی دھڑکن بھی۔ مہمان خصوصی 
ڈاکٹر نور امروہوی نے کہا کہ یہ یادگار نشان میرے لیے کسی بڑے ایوارڈ سے کم نہیں، کیونکہ یہ مجھے میرے پیارے وطن امروہہ کی مقدس سرزمین پر میرے عزیز لوگوں کی موجودگی میں بہترین انسان اور میرے دوست بھائی محب تعلیم چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کے بدست دیا جا رہا ہے۔ میری پہچان، میرا وجود اور میری سانسوں کی خوشبو سب امروہہ سے وابستہ ہیں۔
محفل کے صدر ڈاکٹر سِراجُ الدین ہاشمی نے کہا ڈاکٹر نُور اَمرَوہوی نے امریکہ میں رہ کر بھی امروہہ کی علمی و تہذیبی شناخت کو جس طرح زندہ رکھا ہے، وہ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اُن کی خدمات نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ بولے یہ امروہہ کا وہ چراغ ہیں جسکی روشنی سے مغرب کے بیان بان میں ادبی نور پھیل رہا ہے انیس امروہوی نے کہا نُور صاحب نے ادب، تہذیب اور انسانیت کی جو خدمت انجام دی ہے، وہ امروہہ کی اصل روح کی عکاسی کرتی ہے۔ اُن کی شخصیت ہمارے لیے ایک مینارِ نور ہے۔ صحافی سالار غازی نے کہا کہ ڈاکٹر نُور اَمرَوہوی و ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے ہمیشہ علم، تہذیب اور انسان دوستی کا پرچم بلند رکھا ہے۔ ایسے افراد ہی قوم کے اصل سرمایہ ہوتے ہیں۔ پروگرام میں شعری و موسیقانہ رنگ دیر تک محفل کو روشن کرتے رہے۔ اس دوران شعرا میں شوق امروہوی. سید شیبان قادری،انیس امروہوی،مہربان امروہوی، گلریز عباس.مرزا انس نے اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ آخر میں ڈاکٹر سِراجُ الدین ہاشمی کی جانب سے تمام مہمانوں کی پرتکلف ضیافت کی گئی۔محفل کا اختتام دعاؤں اور محبت بھرے جذبات کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر برہان ہاشمی، گمان احمد منا،مولانا امجد،مومنین قریشی، وارڈ ممبر شہزاد ، فہیم شاہنواز، فیروز وارثی وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر