Latest News

قدرت کے قانون اور سنت رسول کے مطابق پلاننگ کریں: خطیب محمد اقبال۔

آگرہ:  مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو سنت رسول کے مطابق اپنی پلاننگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،انھوں نے سورہ البقرہ کی آیت نمبر 155 کاذکر کیا ، اس میں کہا گیا ہے کہ اس دنیا میں ہر فرد اور ہر گروہ کو لازما کوئی نہ کوئی نقصان پیش آتا ہے ، اس حالت میں انسان کو کیا کرنا چاہیے یہ رہنمائی سورہ البقرہ کی اگلی آیت یعنی 156 نمبر کرتی ہے ، یعنی جن کا کا حال یہ ہے کہ جب ان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ کہتے ہیں ہم اللہ کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ، دوسرے الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے نقصان کو اللہ تعالیٰ کے حوالے کرکے اپنے مستقبل کے لئے حقیقت پسندانہ بنیاد پر از سر نو پلاننگ کی جاے ، یہی فطرت کا قانون بھی ہے اور یہی سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہے ،اگر ہم اللہ کے نبی کی سیرت پڑھیں تو بہت سے واقعات ایسے مل جایں گے ، مثال کے طور پر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مکہ کے ظلم کی بنا پر اللہ تعالیٰ کے حکم سے مکہ مکرمہ چھوڑا تو آپ نے اہل مکہ کے ظلم کو بھلا کر مدینہ منورہ میں اپنے پروگرام کی از سر نو پلاننگ کی ، غزہ احد میں ستر صحابہ شہید ہوے اور بہت سے لوگ زخمی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حادثے کو بھلا کر اپنے پیغمبرانہ مشن کی پھر نیے طریقے سے پلاننگ کی ، یہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک عظیم سنت ہے ، اس لئے ہم سب پر فرض کے درجے پر یہ حق بنتا ہے کہ ہم اس سنت رسول کو دل سے قبول کریں اور اس کے مطابق ہی اپنے منصوبوں کی پلاننگ کریں ، موجود حالات میں مسلمانوں کے ساتھ ہر جگہ اس قسم کے حالات پیش آرہے ہیں جن سے جان، مال کا بہت نقصان ہو رہا ہے ، مگر ہمارا حال یہ ہے کہ ہم ماضی کی شکایتوں میں ہی جی رہے ہیں ، عظیم الشان سنت رسول کو ہم نے بھلا دیا ہے ، آج ضرورت ہے کہ ہم اس سنت پر عمل کرنے کی کوشش کریں ، اور اپنی منفی روش کو تبدیل کریں ، پوزیٹو سوچ کے ساتھ اپنے لیے از سر نو پلاننگ کریں ، جب ہم نبی کریم کی سنت پر عمل کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی مدد بھی ہمارے ساتھ آے گی ان شاءاللہ ، تاخیر کرنے سے ہمارے نقصان میں اضافہ ہی ہوگا اس لیے بلا تاخیر ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر سنت رسول کے مطابق پلاننگ کریں ، اسی حکمت کو قرآن کریم میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے ، " یعنی ، تاکہ تم اس پر غم نہ کرو جو تم سے کھویا گیا ہے " سورہ الحدید آیت نمبر 23 ، ہمارے پاس صرف یہ ہی ایک طریقہ ہے جس پر عمل کرکے ہم اپنی دنیا اور آخرت دونوں جگہ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے احکامات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین _



Post a Comment

0 Comments

خاص خبر