آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں کی توجہ اس طرف کرای ، کہ اگر کوئی شخص یا گروہ آپ کے لئے سازش تیار کرتا ہے تو وہ اسی وقت کامیاب ہو سکتا ہے اگر آپ چاہیں ؟ اس کی سازش کا ریموٹ آپ کے پاس ہے ، اور یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے ، یہ دو طرفہ عمل ہے ، اسی بات کو قرآن میں اس طرح بیان کیا گیا ہے ، سورہ آل عمران آیت نمبر 120 " یعنی اگر تم صبر کرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو تو ان کی کوی تدبیر تم کو نقصان نہ پہنچا سکے گی " قرآن کریم کی اس آیت میں وہ تدبیر موجود ہے کہ ہم اس پر عمل کرکے " سازش" کو ناکام کرسکتے ہیں ، سازش ابتدائی طور پر ایک کمزور عمل ہے ، اسے طاقت تب ملتی ہے جب ہم اس پر اپنا " ردعمل" کرتے ہیں ، اس کے بعد ہی سازش کرنے والے آپ کے خلاف مزید تخریبی کارروائیوں میں مشغول ہو جاتے ہیں ، آپ کوئی بھی ایک مثال لے لیں تحقیق کرلیں ، یہ ہی رزلٹ سامنے آےگا ، جہاں بھی ایکشن پر ہم نے ری ایکشن کیا ، ہم نے سازش کو کامیاب بنانے کےلئے مدد کی ، اور جہاں کسی پر ری ایکشن نہیں کیا وہاں سازش ناکام رہی ، یاد رکھیں اگر ہم قرآن کریم کی آیات پر عمل کریں گے تو ہم کامیاب رہیں گے ، اور سازشیں کرنے والے اپنے پروگرام کو آگے نہیں بڑھا پایں گے ، سازش کا آغاز دوسرے کے ہاتھ میں ہوتا ہے ، لیکن سازش کو انجام تک پہنچانا ، پوری طرح ہمارے ردعمل پر منحصر ہوتا ہے ، جس دن یہ بات سمجھ میں آجائے گی ، اس کے بعد سے سازیشوں والوں کی " دوکانیں" بند ہوجایں گی ان شاءاللہ ، لیکن برسوں سے ہم ان سازیشوں کی وجہ سے اپنا جانی اور مالی نقصان کر رہے ہیں ، جب کہ قرآن کریم نے ہمیں آگاہ کردیا مگر ہم ہمیشہ وہ ہی ایک غلطی کو بار بار دہراتے ہیں اور ہر باد نقصان اٹھاتے ہیں ، تو سازش والوں کی ہم مدد کررہے ہیں ، اسی وجہ سے وہ کامیاب ہیں ، ضرورت ہے کہ ہم اپنے آپ کو قرآن کریم کے مطابق عمل کرنے والا بنایں آمین یارب العالمین_

0 Comments