Latest News

قرآن نے دنیا والوں کو بریکنگ نیوز سے آگاہ کردیا: خطیب محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم کی بریکنگ نیوز کے بارے میں معلومات سے آگاہ کیا ، انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی بریکنگ نیوز جو قرآن کریم نے دنیا کے انسانوں کو دی ہے وہ ہے " انظار قیامت " یعنی قیامت کی خبر دے کر اس کی تیاری کرانا ، انسان کے لیے اس سے بڑی خبر کوئی ہو ہی نہیں سکتی ، جس کو قیامت کے نام سے قرآن کریم نے 70 مرتبہ ذکر کیا ہے ، اس کے علاوہ مختلف ناموں سے جیسے الساعتہ، یوم الدین، یوم الفصل، یوم البعث، یوم الخروج، یوم الجمع، یوم الحساب، الطامتہ الکبری، الواقعہ، الحاقہ، القارعہ ، ان سب ناموں کو ملا کر 250 مرتبہ ذکر کیا گیا ہے ، بتایے اس سے بڑی بریکنگ نیوز کوئی اور ہوسکتی ہے ؟ قرآن مجید نے قیامت کے تعلق سے الگ الگ طرح سے اس کی تصویر کشی کی ہے جیسے پڑھنے والا اپنی نظر کے سامنے دیکھ رہا ہو ، لوگ پورے اطمینان کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہونگے کوئی اپنے گھر میں ہوگا کوئی بازار میں کوئی کسی مجلس میں ، کسی کے گمان میں بھی نہیں ہوگا کہ دنیا کا نظام دھرم بھرم ہونے والا ہے ، قرآن کریم نے یہ خبر بھی انسانوں دے دی کہ یہ دنیا عارضی ہے اس کو تو فنا ہونا ہی ہے ، قرآن کریم نے جو علامتیں بتای ہیں وہ سب ایک طرح سے " الارم " ہیں خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت بھی ایک الارم تھا کہ اب قیامت قریب آ چکی ہے ، جس کو اب تقریباً پندرہ سو سال گزر چکے ہیں ، اصل وقت صرف اللہ کے علم میں ہے اور آخر تک اللہ کے علم میں ہی رہے گا ، قیامت کا اتنا کثرت سے ذکر اس لیے ہے کہ یہ ایمان کا بنیادی رکن ہے ، اللہ تعالیٰ انسان کو بار بار آخرت کی یاد دلاتا ہے تاکہ وہ دنیا کی زندگی میں غفلت نہ کرے کیونکہ اس زندگی کی بنیاد پر ہی یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آخرت کی زندگی میں کس کس کو داخل کیا جائے وہ زندگی ہمیشہ کے لیے ہوگی ، قرآن کریم کی اتنی بڑی بریکنگ نیوز کے ملنے کے بعد ہم سب اپنی زندگیوں کا جائزہ لیں کہ ہم اس کے لیے کیا تیاری کررہے ہیں ؟ اب ہمیں خبر دینے کے لئے جبریل علیہ السلام دنیا میں نہیں آیں گے ، قرآن کریم ہمارے پاس موجود ہے کون ہے جو اس پر سنجیدگی سے غور وفکر کرکے عمل کرنے میں پہل کرے ؟؟؟

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر