آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں موجودہ صورتحال پر بات کی ، انہوں نے کہا کہ تعلیم کو لے اس وقت نوجوان بہت فکر مند ہیں اور اپنی ہی سرکار کو آینہ دیکھانے کا کام کررہے ہیں ، ان کا جذبہ قابل قدر ہے ، اسلام کا تو پہلا حکم ہی " پڑھو " ہے قرآن کریم نے علم کو عبادت اور جہالت کو اندھیرا قرار دیا ہے ، قرآن کریم کی سورۃ العلق آیت نمبر ایک میں کہا گیا ہے " پڑھو اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا " جب کوئی بھی کام جنون کی حد تک اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے کیا جاتا ہے تو اللہ ضرور کامیابی عطا کرتا ہے ، قرآن کریم کی سورۃ النجم میں کہا گیا ہے " اور یہ کہ انسان کو وہ ہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے " تعلیم کو لے کر 21 نوجوانوں نے خود کشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا ، یہ بہت دکھ کی بات ہے ، ان کے گھروالوں کی کیا حالت ہوگی ؟ پورا ملک آپ کے دکھ میں آپ کے ساتھ ہے ، جو نوجوان زخمی ہوگئے ہیں ہم ان کی صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ، جنتر منتر کے احتجاج میں جن نوجوانوں نے گالی گلوج کا استعمال کیا وہ قابل مذمت ہے ، اسی کے ساتھ سرکار نے جو بچوں پر ظلم وزیادتی کی ہے وہ بھی قابل مذمت ہے ، یہ ہی بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ، ، یاد رکھیں ظلم وزیادتی کا وقت زیادہ نہیں ہوتا ، دنیا میں بہت سی مثالیں موجود ہیں کہ کس طرح ظالموں کو اپنا اقتدار چھوڑنا پڑا ، جنتر منتر کے اس احتجاج سے جو محبت کا پیغام دنیا بھر میں جا رہا ہے وہ بھی قابل تحسین ہے ، کوئی نفرت نہیں سب آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں یہ بہت بڑی مثال قائم ہو رہی ہے ، دنیا بھر نے دیکھا کہ جنون کی حد تک پہنچ کر کس طرح یہ نوجوان کامیاب ہوئے ، یہ ہم سب کے لئے بہت بڑا پیغام ہے ، اتحاد کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے الحمدللہ _

0 Comments