Latest News

چودھری یشپال کے100ویں پیدائش پر 10 اکتوبر کو تیترو میں آئینگے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو۔

چودھری یشپال کے100ویں پیدائش پر 10 اکتوبر کو تیترو میں آئینگے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو۔
دیوبند،18 ستمبر(رضوان سلمانی)
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھلیش یادو کے آئندہ 10 اکتوبر کو علاقہ کے قصبہ تیترو میں مجوزہ دورہ کو لیکر آج دیوبند میں سماجوادی پارٹی کے عہدیدان اور کارکنان کی میٹنگ کا انعقادکیاگیا،جس میں 10 اکتوبر کے لئے لائحہ تیار کیا گیا۔ اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر چودھری رودرسین نے بتایاکہ آئندہ 10 اکتوبر سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو چودھری یشپال سنگھ کی 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قصبہ تیترو میں منعقد پروگرام میں شامل ہونگے۔ اسی سلسلہ میں اس میٹنگ کا انعقاد کیاگیاہے، انہوں نے کہاکہ 10 اکتوبر کو ہونے والا پروگرام تاریخی ہوگا،آج جس طریقہ سے عوام مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت سے پریشان ہوگئی اور ریاستی میں تبدیلی کا ذہن بنا چکی ہے، آنےوالا وقت سماجوادی پارٹی کا ہے، چودھری رودسین نے کہاکہ گزشتہ دس ماہ کسان نئے زرعی قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں مگر ان کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے، جبکہ کسان اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کسانوں سے گفتگو کرنے کے لئے اپنا کوئی نمائندہ تک نہیں بھیجا ہے، موجودہ حکومت تکبر میں ڈوبی ہوئی ہے اور اسے عوام سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، چودھری رودرسین نے کہاکہ موجودہ مرکزی اور ریاستی حکومت میں تعلیم یافتہ نوجوان سڑکوں پر بھٹک رہے ہیں ،روزگار نہیں ہے، چھوٹاتاجر پریشان ہے چاروں طرف بدعنوانی کا بول بالا ہے، سماجوادی پارٹی کے سابق ریاستی سکریٹری اسعدجمال فیضی ،ضلع نائب صدر توفیق احمدجگی نے کہاکہ 10 اکتوبر کو ہونے والا پروگرام تاریخی ہوگا، کیونکہ موجودہ حکومت سے ہر طبقہ پریشان ہے، سماجوادی پارٹی ہی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے ،جو بی جے پی سے ٹکر لے سکتی ہے، انہوں نے کہاکہ 2022ءہونے والے اسمبلی انتخاب میں سماجوادی پارٹی ہی اترپردیش میں اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے سبھی کارکنان نے بڑی تعداد میں تیترو کے پروگرام میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ علاوہ ازیں چودھری پرویندر ،ڈاکٹر راجیش شرما وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر شہر صدر رمضانی قریشی،محمد عمر،ڈاکٹر واجد ملک،آصف لیاقت، ڈاکٹر اسلم علی، ذیشان نجمی،شمشاد ملک،عبدالقادر خاں،پدم سنگھ گوجر،عارف انصاری،ممتاز احمد،تنظیم خان وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر