دہلی پولیس میں بھرتی کے خواہش مند نوجوانوں کی دی جائیگی مفت کوچنگ
دیوبند:(رضوان سلمانی)
دہلی پولیس میں بھرتی کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کے لیے سماجی کارکنوں نے ایک بڑی پہل کی ہے۔ دہلی کی سماجی تنظیم روشن ویلفیئر سوسائٹی اور عطیہ ایجوکیشن فاو ¿نڈیشن نے ایسی ہونہار لڑکے و لڑکیوں کو مفت کوچنگ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنظیم سے وابستہ مظفرنگر سماجی کارکن تحسین علی اساروی، خورشید علی، حاجی سلیم احمد، ،زین العالدین نے بتایا کہ ملک بھر سے نوجوان دہلی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ، آپریٹر ، ایس ایس سی کانسٹیبل جی ڈی اور ہیڈ کانسٹیبل وزارتی کے عہدے کے لیے تیاری کرتے ہیں ، لیکن کوچنگ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تیاری نامکمل رہ جاتی ہے،تنظیم نے فیصلہ لیا ہے کہ اس طرح کے ضرورت مند مسلم بچوں کو ادارے کی طرف سے مفت کوچنگ کلاسیں فراہم کی جائیں گی۔ یہ کوچنگ کلاس آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے دہلی میں منعقد کی جائے گی ، لیکن اس سے قبل دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو داخلہ ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔ داخلہ امتحان کے لیے فارم 20 ستمبر تک پ ±ر کیے جا سکتے ہیں۔ آف لائن کلاسز دہلی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے تابع ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ کے ساتھ ساتھ ضرورت مند غریب طالبات کو مفت رہائش اور کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اس کے لیے تنظیم نے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔ اس کی مکمل معلومات ہیلپ لائن نمبر 8750414477 ، 9870705243 پر صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک حاصل کی جاسکتی ہیں۔
0 Comments