Latest News

محمد انور انجینئر کو فخر الدین علی احمد کمیٹی میں شامل کئے جانے پر کمل دیوبندی نے کیا خوشی کااظہار

محمد انور انجینئر کو فخر الدین علی احمد کمیٹی میں شامل کئے جانے پر کمل دیوبندی نے کیا خوشی کااظہار
دیوبند: دیوبند کے سرگرم اور فعال سماجی خدمتگار انجینئر محمد انور کو اترپردیش فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی میں شامل کئے جانے پر دیوبند کی مختلف سماجی تنظیموں وشخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔دیوبند کے سینئر قلمکار ہندی واردو زبانوں نے ادیب کمل دیوبندی نے بھی انجینئر محمد انور کو فخر الدین علی احمد میموریل سوسائٹی کارکن منتخب کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ کمیٹی میں رہ کر ضلع سہارنپور کے اردو طبقہ کی بھر پور نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اردو ادب میں دیوبند کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔جس کی مثال قصبات کی سطح پر کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ100سالوں میں اس چھوٹے سے قصبہ سے تقریباً100اردو تنقید نگاروں ،جائزہ کاروں اور شاعروں نے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی ہے۔پچھلی ایک صدی میں اردو کے ہزاروں سپاہی دارالعلوم دیوبند سے تیار ہو کر نکل چکے ہیں جو پوری مضامین اپنے خدمات دے رہے ہیں۔مکمل دیوبندی نے امید ظاہر کی کہ محمد انور اپنی فعالیت اور جد وجہد کی بدولت دیوبند کے اردو ادب،مصنفین،قلمکاروں،صحافیوں اور شعراءحضرات کو ان کا مناسب مقام دلائیں گے۔محمد انور کو فخر الدین علمی احمد میموریل کمیٹی میں شامل کئے جانے پر محمد سرور،خورشید احمد،شہیلہ پروین،گلشن انصاری،محمد عثمان،نوشاد عرشی،شائستہ پروین،صبیحہ افضال،زینب زبیری،کہلشاں انجم،روبی،منیر الاسلام اور شاداب خاں وغیرہ نے صوبائی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر