Latest News

اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند میں ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد، ‏سیکڑوں ‏لوگوں ‏نے ‏لگوایا ٹیکہ۔


اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند میں ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد
دیوبند،13 ستمبر(سمير چودھری)
دیوبند کے معروف تعلیمی ادارہ اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند کے احاطہ میں فری ویکسنیشن کیمپ لگایا گیا۔اس مفت ٹیکہ کاری کیمپ میں 18سالل سے زائد عمر کے لوگوں کوویکسین دی گئی جہاں 250لوگوں نے کیمپ میں پہنچ کر ٹیکے لگوائے۔تفصیل کے مطابق”ٹیکہ لگوائیں محفوظ رہیں“نعرہ کے ساتھ اسلامیہ ڈگری کالج کے آئی ایچ ایم آڈیٹوریم میں ایک فری کووڈ ویکسنیشن کیمپ ضلع سرکاری اسپتال کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔
ادارہ کے منیجر عظیم الحق نے کہا کہ اسلامیہ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل سوسائٹی صحت خدمات عام لوگوں تک پہنچانے کے مشن کے تحت مسلسل کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ آج لگایا جانے والا فری ویکسین کیمپ بھی مذکورہ مقاصد کی ہی کڑی ہے۔ادارہ کے منیجر نے بتایا کہ اس کیمپ میں 18سال سے زائد عمر کے لوگوں کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر یاد دہانی کرائی کہ اس سے قبل ایک کیمپ لگاکر مستحق لوگوں کے لئے آیوشمان کارڈ بنوائے گئے تھے جس کی مدد سے غریب وجے سہارا افراد5لاکھ روپے تک کا علاج کراسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم حسب موقع علاقہ کے عوام کے لئے چیریٹی خدمات انجام دیتی رہتی ہے۔تنظیم کی یہی کوشش ہے کہ لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات مہیا ہوتی رہیں اور ان کے سامنے کسی طرح کی کوئی دشواری نہ آئے۔انہوں نے بتایا کہ فری ویکسینشن کیمپ نہایت منظم طریقہ سے منعقد کیا گیا ہے۔واضح ہو کہ اسلامیہ ڈگری کالج کے منتظمین نے لوگوں میں ویکسین لینے کے لئے زیادہ بیداری پیدا کی اور انہیں ویکسین لینے پر آمادہ کیا۔ویکسینیشن کیمپ کے دوران رجسٹریشن روم اور آبزرویشن روم میں کورونا گائڈ لائن پر مکمل طور سے عمل کیا گیا۔اس فری ویکسینیشن کیمپ میں 250سے زائد افراد نے پہنچکر فری ویکسین پروگرام سے استفادہ کیا۔کیمپ کے اختتام پر میڈیکل ٹیم اور کیمپ کے انعقاد میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر