Latest News

ملک کے لوگ بی جے پی کی پالیسی عاجز آ چکے ہیں: وریندر ٹھاکر

ملک کے لوگ بی جے پی کی پالیسی عاجز آ چکے ہیں: وریندر ٹھاکر، آر ایل ڈی کی میٹنگ میں آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کا عزم
دیوبند: آر ایل ڈی لیڈر اور سابق وزیر وریندر ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی مذہب پرستی کی سیاست کر رہی ہے ، لیکن ملک کے عوام اب بی جے پی کی پالیسی کو سمجھ چکے ہیں ، اس لیے ہندو اور مسلمان باہمی بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔پیر کو شہر کے سبھاش چوک پرواقع ایک آڈیٹوریم میں منعقدہ آر ایل ڈی کارکنوں کی میٹنگ میں وریندر ٹھاکر نے کہا کہ کسانوں سمیت تمام طبقات کے لوگ بی جے پی حکومت میں پریشان ہیں اور حکومت صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ آنے والے انتخابات میں عوام بی جے پی کو سبق سکھانے کا کام کریں گے۔ 
ریاستی سیکرٹری۔ رجنیش سنگھ نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، بے روزگار نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر بھٹک رہے ہیں۔ حکومت کے تمام دعوے جملہ ثابت ہوئے ہیں۔ پچھلے دس مہینوں سے احتجاج کر رہے کسانوں کی بات سننے کے بجائے حکومت ہٹ دھرمی اپنا رہی ہے۔ اب لوگ بی جے پی حکومت کو گرانے کے لیے کام کریں گے۔ 
میٹنگ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ آر ایل ڈی کی رکنیت لینے والے محمد وسیم نے کہا کہ اسمبلی الیکشن میں آر ایل ڈی امیدوار کو جیتنے کے لیے کام کیا جائے گا۔ صدارت چودھری ارجن سنگھ نے کی جبکہ نظامت انوج ورما نے کی۔ اس دوران رمیش چوہان ، بھورا ملک ، پریتم سینی ، سچن چودھری ، پدم سنگھ چودھری ، رویندرا تیاگی ، محمد زاہد ، دنویر سنگھ وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر