Latest News

عدالت کے حکم پر بیوی کو تین طلاق دینے والے شوہر اور اسکے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج۔

عدالت کے حکم پر بیوی کو تین طلاق دینے والے شوہر اور اسکے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج۔


دیوبند:(فہیم صدیقی) دیوبند تھانہ علاقہ کی ایک گاو ¿ں کی خاتون نے عدالت میں ثبوت پیش کرتے ہوئے اپنے شوہر پر تین طلاق دینے سمیت سسرال کے ایک شخص پر عصمت دری کا الزام عائد کیاہے، پولیس نے عدالت کے حکم پر شوہر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرلیاہے، متاثرہ خاتون نے عدالت میں پیش کئے گئے ثبوتوں میں بتایاکہ اس کی شادی دیوبند میں واقع کولہ بستی کے رہنے والے ذاکر کے ساتھ 2020ءمیں ہوئی تھی ،خاتون کا الزام ہے کہ شادی میں اس کے گھر والوں نے جہیز میں قیمتی سامان دیا تھا،مگر اس کے سسرال والے اس سامان سے خوش نہیں تھے اور برابر اضافی جہیز کا مطالبہ کررہے تھے، اسی بات کو لیکر سسرال والوں نے اسے مارپیٹ کرکے گھر سے نکال دیا، متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایاکہ اس کے شوہر نے اس کے میکے پہنچ کر اسے ایک ساتھ تین طلاق دے دی،خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ سسرال میں رہنے والے ایک شخص نے اس کی عصمت در ی بھی کی ہے، جب اس نے اس کی اس حرکت کی شکایت سسرال والوں سے کی تو اس کے شوہر سمیت سسرال والوں نے اسے ہی خاموش کردیا ،تھانہ انچارج یوگیش شرما نے بتایاکہ عدالت کے حکم پر شوہر سمیت دیگر ملزمان پر سنگین دفعات میں مقدمہ قائم کرلیاگیاہے، معاملہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر