Latest News

دیوبند: ٹھاکر اکثریتی موضع رنکھنڈی کے لوگوں نے کھولابی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف مورچہ، کیا بی جے پی کی مخالفت کرنے کا فیصلہ۔

دیوبند: ٹھاکر اکثریتی موضع رنکھنڈی کے لوگوں نے کھولابی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف مورچہ، کیا بی جے پی کی مخالفت کرنے کا فیصلہ۔
فوٹو: رکن اسمبلی کے خلاف منعقد پنچایت کامنظر

دیوبند:(رضوان سلمانی) دیوبند علاقہ کے موضع رنکھنڈی کے باشندوں نے دیوبند اسمبلی حلقہ کے بی جے پی کے موجودہ اسمبلی رکن کے خلاف مہاپنچایت کا انعقاد کرکے اتفاق رائے سے فیصلہ لیا ہے کہ اگر 2022ءکے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی ہائی کمان موجودہ اسمبلی رکن کو دوبارہ سے اس سیٹ سے اپنا امیدار بناتی ہے تو تو اس کے اس فیصلہ کی مخالفت کی جائے گی اور گاوں کے باشندے موجودہ اسمبلی رکن کے خلاف ووٹ دینے کاکام کرینگے اور کسی بھی قیمت پر بی جے پی کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔
 موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹھاکر اکثریتی گاوں رنکھنڈی میں آج شیو مندر میں ایک پنچایت کا انعقاد کیاگیا ،جس میں ٹھاکر سماج سمیت گاوں کے لوگوںنے بڑی تعداد میں حصہ لیا ،پنچایت میں مقررین نے ایک آواز میں کہاکہ آنے والے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی اعلیٰ قیادت موجودہ اسمبلی رکن کو اس سیٹ سے اپنا امیدوار بنانے کی غلطی نہ کریں،مقررین نے کہاکہ اگر ایسا ہوا کہ موجودہ اسمبلی رکن کو ہی پھر سے امیدوار بنایاگیا گاوں کے باشندے اسمبلی رکن کے خلاف ووٹ دینے کاکام کرینگے۔ پنچایت کی نظامت بلدیو سنگھ بالی نے کی ۔ اس موقع پر پرنس ،بھولا،انکت،سورج ،مہاویر سنگھ،ارون سنگھ،سنیل اور مونو سمیت بڑی تعداد میں گاو ں کے باشندہ شامل رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو سال قبل بھی مذکورہ گاوں کے افراد بی جے پی رکن اسمبلی کنور برجیش کی مخالفت کرکے ان کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر