Latest News

مولانا کلیم صدیقی کی حمایت میں آئے بھیم آرمی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد، کہا بی جے پی انتخابات جیتنے کے لیے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

مولانا کلیم صدیقی کی حمایت میں آئے بھیم آرمی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد، کہا بی جے پی انتخابات جیتنے کے لیے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

سہارنپور: آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر ایڈوکیٹ چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ بی جے پی کے پاس الیکشن لڑنے کا کوئی مدعا نہیں ہے۔ وہ انتخابات جیتنے کے لیے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ریاست کو دوبارہ فساد کی زد میں نہیں آنے دیا جائے گا۔

اتوار کے روز قصبہ نانوتہ میں دہلی-یمونوتری قومی شاہراہ پر چندرشیکھر آزاد کا تھانہ بھون شاملی جاتے ہوئے کارکنوں نے پھولوں کے ہار پہن کر شاندار استقبال کیا۔ اس دوران چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کارکنوں کی بنیاد پر لڑا جاتا ہے، اگر کار کنان محنت کریں گے تو ان کے سامنے کوئی نہیں کھڑا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ساڑھے چار سال کی مدت میں کوئی کام نہیں کیا ہے۔ بوکھلائی بی جے پی نے مولانا کلیم صدیقی کو زبردستی جیل بھیجنے کا کام کیا ہے۔ جس کے پیچھے سازش یہ ہے کہ مسلمان سڑک پر آئیں اور پولیس کو حکومت کے کہنے پر گولی چلانے کا موقع مل جائے ، تاکہ ریاست کا ماحول خراب ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتر پردیش کو دوبارہ فسادات کی ریاست نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بے گناہ شخص کو جیل بھیجنا جرم ہے، ہم اس کے لیے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا قانون تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے مذھب کی تشہیر کی اجازت دیتا ہے۔ اس دوران پارٹی کے درجنوں کارکنان موجود رہے۔

سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر