Latest News

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری بھاجپا کے سیاسی ایجنڈے کا حصہ۔ شیلیندر یادو للئی۔

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری بھاجپا کے سیاسی ایجنڈے کا حصہ۔ شیلیندر یادو للئی۔
معروف شاعر دماغ جونپوری کے گھر اظہار تعزیت کیلئے پہنچے سپا ممبر اسمبلی و قومی ترجمان۔

شاہگنج جونپور۔(اجودقاسمی) کوتوالی حلقہ کے موضع صبرحد میں معروف شاعر دماغ جونپوری کے گھر پہنچے سماج وادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی و شاہگنج حلقہ سے ممبر اسمبلی شیلیندر یادو للئی نے اہل خانہ سے ملاقات کر تعزیت پیش کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے راشٹریہ علماء کونسل کے سابق قومی خزانچی مولانا شہاب اختر قاسمی کے والد و معروف شاعر دماغ جونپوری کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا
اس موقعہ پر ممبر اسمبلی نے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری بھاجپا کے نفرت والے سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ بھاجپا حکومت نے مولانا کو گرفتار کر یہ ثابت کردیا ہے ملک کی حکومت آئین مخالف حکومت ہے، انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25 کے مطابق ہر شہری کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے اور مذہب کی تبلیغ کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن اب جبکہ بھاجپا حکومت ہر محاذ پر فیل نظر آرہی ہے ایسے میں جب عوام انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے تو بھاجپا حکومت ایک بار پھر سے ہندو مسلم منافرت کے ذریعہ اقتدار کا خواب دیکھ رہی ہے۔

اس موقعہ پر سماج وادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی نے شاعر دماغ جونپوری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور میڈیا کو دئے بیان میں کہا کہ 2022 میں اترپردیش کی عوام ایک بار پھر سے سماج وادی پارٹی کی حکومت بنانے کا من بنا چکی ہے ایسے میں بھاجپا حکومت ایک بار پھر اقتدار کی کرسی حاصل کرنے کیلئے انسانیت اور بھائی چارے کا پیغام دینے والے علماء اور تنظیموں کو تبدیلی مذہب سے جوڑ کر پیش کررہی ہے اور ہندو مسلم منافرت کو بڑھاوا دینے کی کوشش کررہی ہے۔قومی ترجمان نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا اب ملک میں انسانیت کو عام کرنے کی کوشش کرنا بھی جرم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسان آندولن سے پریشان ہوچکی ہے سامنے بھارت بند ہے اسلئے اصل مدوں سے دھیان بھٹکانےکیلئے بے قصور مولانا کلیم صدیقی کو گرفتار کیا گیا ہے
اس موقعہ پر سید عروج،محمد راشد سابق پردھان، اشتیاق خان پردھان بھرولی، رجو خان،محمد دانش اور سفیان احمد سابق پردھان جمدانی پور موجود رہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر