Latest News

کسانوں کی طرف سے بھارت بند آج، مغربی یوپی میں بھارت بند کو لیکر کسانوں میں زبردست جوش و خروش۔

کسانوں کی طرف سے بھارت بند آج، مغربی یوپی میں بھارت بند کو لیکر کسانوں میں زبردست جوش و خروش۔

مظفر نگر: 27 ستمبر (آج) کو کسانوںکے بھارت بند کو لیکر آج کسان یونین کے قومی نائب صدر چودھری برج پال،بلجور سنگھ آلیا ریاستی ترجمان مظفرنگردورے پرآئے ۔ریاستی جنرل سکریٹری محبوب انصاری کی دعوت پر کسان یونین کی ٹیم نے مظفرنگرآمدپرمہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرمیڈیا ایک سوال کے جواب میں چودھری برج پال نے کہاکہ 27 تاریخ کو متحدہ کسان مورچہ نے بھارت بند کا اعلان کیا ہے ہمیں بھی اس بھارت بند کو پرامن طریقے سے کامیاب بنانا ہے اور حکومت کو اس بات کا احساس کرانا ہوگاکہ اگر تینوں زرعی بل جوکالے قانون کی شکل میں کسانوں پرزبردستی تھونپے جارہے ہیں واپس نہیں لیے گئے اور ایم ایس پی پر قانون کی ضمانت نہیں دی گئی توپھر ہم اس آمرانہ حکومت کوسبق سکھا کرہی دم لیں گے اور آنے والے انتخابات میں ووٹوں کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔اس موقع پر ضلع صدر مہیلا مورچہ پریتی ٹھاکر، صوبائی جنرل سیکرٹری محبوب انصاری،نفیس احمد انصاری ضلع میڈیا انچارج،قاری شاہد حسینی ضلع میڈیا انچارج اردو،پروین کمار،ہارون انصاری وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر