Latest News

مسلم بچیوں کے لئے صدف چودھری قابل تقلید ہیں,نومنتخب آئی اے ایس آفیسر صدف چودھری کی رہائش گاہ پر پہنچے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن کااظہار خیال.

مسلم بچیوں کے لئے صدف چودھری قابل تقلید ہیں,
نومنتخب آئی اے ایس آفیسر صدف چودھری کی رہائش گاہ پر پہنچے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن کااظہار خیال.

دیوبند: (سمیر چودھری) بغیر کوچنگ کے یوپی ایس سی میں 23ویں رینک حاصل کرنے والی صدف چودھری کی شاندار کامیابی پرانہیں مبارکباد دینے سلسلہ جاری ہے۔منگل کے روز سہارنپور پالیمانی حلقہ کے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن نے روڑ کی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر نو منتخب آئی اے ایس چودھر ی صدف سے ملاقات کی اور انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیں۔حاجی فضل الرحمن نے کہا کہ صدف چودھری نے بغیر کوچنگ کے 23ویں رینک حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے ان کی اس کامیابی سے اس پورے علاقہ بالخصوص مسلم طبقہ میں خوشی کا ماحول ہے۔حاجی فضل الرحمن نے کہا کہ مسلم لڑکیوں کے لئے صدف چودھری قابل تقلید ہیں۔ہماری بچیوں کو بھی اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کے لئے جد وجہد کرنی چاہئے ،ہماری بچیوں اور بچوں کو انجینئر،ڈاکٹر،وکیل،بیرسٹر،آئی اے ایس اور دیگر اعلیٰ عہدوں پرفائز ہونے کی ذہن میں رکھ کر با مقصد تعلیم حاصل کرنی چاہئے۔حاجی فضل الرحمن نے تمام والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ اپنی معاشی تنگی،پسماندگی اور غربت وافلاس کے باوجود اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کو ترجیح دیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں تعلیم کے حصول کے بہت زیادہ ذرائع،مواقع اور آسان طریقے موجود ہیں جن سے استفادہ کرکے آپ اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ۔صدف چودھری کو ان کی اعلیٰ کامیابی پر حاجی فضل الرحمن کے علاوہ فیروز گوڑ ،سکندر علی،زندہ حسن،سید حسن اور قیصر حیات نے مبارکباد دی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر