Latest News

اکھلیش یادو کے پروگرام کے لئے رابطہ مہم میں تیزی، سماجوادی پارٹی کے لیڈران نے علاقہ کے درجنوں دیہی مواضعات کا دورہ کیا۔

اکھلیش یادو کے پروگرام کے لئے رابطہ مہم میں تیزی، سماجوادی پارٹی کے لیڈران نے علاقہ کے درجنوں دیہی مواضعات کا دورہ کیا۔

دیوبند: (فہیم صدیقی) آئندہ 10 اکتوبر کو علاقہ کے قصبہ تیترو میں آنجہانی لیڈر چودھری یشپال سنگھ کے 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو شرکت کرینگے، اکھلیش یادو کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے سماجوادی پارٹی کے لیڈران نے ضلع چودھری رودرسین کی قیادت میں دیوبند علاقہ کے درجنوں دیہی مواضعات کا دورہ کرکے لوگوں کو پروگرام میں شرکت کرنے کی اپیل کی اور بی جے پی حکومت کی ناکامیاں لوگوں کے سامنے رکھتے ہوئے کہاکہ یہ پروگرام تاریخی ثابت ہوگا۔ 

سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر چودھری رودرسین کی قیادت میں سماجوادی پارٹی کے لیڈران نے دیوبند اسمبلی حلقہ کے دیہی علاقوں شیو پور ، سلیم پور ، بھٹول ، کھیڑہ مغل ، تانتووالی،بلاسپور،ڈنکو والی،دنگہیڑہ،گنگولی گوجر وغیرہ میں عوامی رابطہ کیا۔ اس دوران مختلف مواضعات میں منعقدمیٹنگوں میں ایس پی کے ضلع صدر چودھری رودراسین نے کہا کہ ریاست کے عوام نے بی جے پی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکنے کا ذہن بنا لیا ہے۔ بی جے پی حکومت نے نفرت کی سیاست کر کے ملک کو کمزور کرنے کا کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے اقتدار کا راستہ اتر پردیش سے ہوکر جاتا ہے، اس لیے عوام 2022 کے انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھانے کا کام کریں گے۔

گناّ سمیتی دیوبند کے سابق چیئرمین چودھری پرویندر کمار اور ضلع نائب صدر توفیق احمد جگی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،ہر طبقہ بی جے پی حکومت سے پریشان ہے اور امید بھری نظروں سے سماج وادی پارٹی کی طرف دیکھ رہا ہے۔ کیونکہ صرف ایس پی ہی لوگوں کو بی جے پی کے بدانتظامی سے نجات دلا سکتی ہے،جو تمام طبقات کو مساوق حقوق دینے اور ترقی میں یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ آئندہ 10 اکتوبر کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں تیترو پہنچ کر ایس پی سربراہ کے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔اس دوران چودھری پروین ،ڈاکٹر اجیت، نریندر پنوار،سدیش گوجر، راو ¿ سہیل،امت،شمشاد چودھری اور سشیل کمار سمیت درجنوںکارکنان موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر