Latest News

انڈین اسٹار کلب کی جانب سنگر نفیس خان کا یوم پیدائش منایا گیا۔

انڈین اسٹار کلب کی جانب سنگر نفیس خان کا یوم پیدائش منایا گیا۔

دیوبند: ادبی اور سماجی تنظیم انڈین اسٹار کلب کی جانب سے محلہ بیرون کوٹلہ اردو گھر میں سنگر نفیس خان کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک شاندار گیت غزل کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت انڈین اسٹار کلب کے چیئرمین شاعر تنویر اجمل دیوبندی نے کی اورنظامت سنگر رضی عثمانی نے کی ۔اس موقع تنویر اجمل دیوبندی نے کہا کہ گیت غزل کے پروگراموں سے آج کے نوجوانوں کو ایک حوصلہ ملتا ہے اور آگے بڑھنے کا راستہ ملتا ہے، آج کی اس غم بھری زندگی میں ہر کسی کو سکون کی تلاش ہے اس طرح کی محفلوں سے دل کو تسلی ملتی ہے اور آپس میں میں پیار محبت کو بڑھاواملتاہے ۔اس کے بعد سنگر نفیس خان کو کیک کاٹ کر ان کے یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی گئی۔اس دوران اعظم صابری،رحمان سید، ندیم احمد اور زاہد دلبر نے اپنی خوبصورت آواز سے فلمی گیت سنا کر سامعین کو محظوظ کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر