Latest News

حاجی یاسین تیسری مرتبہ جمعیت علماءدیوبند کے صدرمنتخب، مغلوں والی مسجد میں جمعیة کی انتخابی میٹنگ میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ۔

حاجی یاسین تیسری مرتبہ جمعیت علماءدیوبند کے صدرمنتخب، مغلوں والی مسجد میں جمعیة کی انتخابی میٹنگ میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ۔


دیوبند: (سمیر چودھری) جمعیت علماءہند یونٹ دیوبند کے انتخابی اجلاس میں حاجی یاسین کو دیوبند یونٹ کے لیے متفقہ طور پر تیسری مرتبہ صدر منتخب کیا گیا۔ اس دوران جمعیت علماءہند کے ملی،سماجی اور عوامی خدمات پر روشنی ڈالی۔ آج محلہ پٹھان پورہ ریتی چوک پر واقع مغلوں والوں مسجد میں منعقد جمعیة علماءہند کے انتخابی اجلاس میں دیوبند یونٹ کے صدر کے عہدے کے لیے مفتی امجد مدنی ، مولانا مسعود احمد اور حاجی یاسین کے نام پیش کیے گئے۔ جن پر کافی غور و خوض کے بعد حاجی محمد یاسین کو اتفاق رائے تیسری مرتبہ دیوبند یونٹ کا صدر منتخب کیاگیاہے۔

 اس موقع پر مفتی خبیب مدنی نے جمعیت کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیت ہر موقع پر ملت اسلامیہ کے ساتھ ہمدردی کرتی رہی ہے۔ ساتھ ہی تشدد کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے وہ امن و شانتی کا پیغام پھیلاتی ہیں۔ انہوں نے مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا زبردستی مذہب میں تبدیل نہیں کرایا جا سکتا۔کارگزار صدر مولانا مسرور احمد قاسمی نے لاک ڈاو ¿ن کے دوران جمعیت کی جانب سے غریب بے سہارا لوگوں کی خدمات کی تعریف کی،انہوں نے بتایاکہ جہاں تک ممکن ہوسکے ضرورت مندوں اور غریبوں کے لیے جمعیة علماءنے کام کیاہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔میٹنگ کی صدارت حاجی یاسین نے کی اور نظامت مفتی خادم الاسلام قاسمی نے کی۔قبل ازاں پروگرام کا آغاز قاری شاہ ویز قاسمی تلاوت کلام اللہ سے ہوا جبکہ نعت پاک مولوی عمران نے پڑھی۔ آخر میں خازن قاری محمد فوزان قاسمی نے دنیا میں امن اور بھائی چارے کے لیے دعاءکی۔شرماءمیں محمد عارف ، فخر الدین احمد ، محمد یوسف پردھان ، مشر ف پردھان، پردھان عاقل ، حاجی جوار ، عبدالوہاب،مفتی اخلاق ، ڈاکٹر ندیم سلمانی ، محمد شہزاد ، مفتی اخلاق وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر