مظفرنگر میڈیکل کالج میں بہترین طبی سہولیات موجود ہیں: مولانا طاہر قاسمی
ڈاکٹر منگت رام پاسی کورونا وارئرس ایوارڈ سے سرفراز
مظفرنگر: مظفرنگر میڈیکل کالج مظفرنگر میں آج ایک تقریب کا انعقاد ڈاکٹر ارشد اقبال جنرل منیجر کی سرپرستی اور مولانا طاہر قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مولانا طاہر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماءشہر مفرنگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مظفرنگر ضلع کے اندر اس میڈیکل کالج کے قیام کے بعد مریضوں کو بہت سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے اس کالج میں ڈاکٹر ارشد اقبال جےسے فعال اور متحرک جنرل منیجر آئے ہیں، تب سے اس کالج نے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی ہے علاوہ ازیں اس مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ارشد اقبال ایک ایماندار اور محنتی شخصیت کا نام ہے جو سماج میں بہت فعال رہتے ہیں اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لےے کام کرتے رہتے ہیں۔اس موقع پر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر کلیم تیاگی نے کہا کہ مظفرنگر میڈیکل کالج میں بنیادی سہولیات کے علاوہ ڈاکٹر ارشد اقبال نے دیگر بہت سی بیماریوں کی سہولیات مہیا کرائی۔ جس میں خصوصی طور سے شعبہ قلب (کارڈیولوجی) کا قیام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر سے بڑے کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر سجاد منظور کو باقاعدہ میڈیکل کالج میں لانے کا کام ڈاکٹر ارشد اقبال نے کیا ۔ لہٰذا اب یہاں امراض قلب سے متعلق تمام علاج اور آپریشن بہترین طرےقے سے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر ارشد اقبال کو مبارک باد دی۔ڈاکٹر ارشد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا فرض خدمت خلق کرنا ہے۔ ہم سے جہاں تک کوشش ہوتی ہے لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ میڈیکل کالج میں اچھی سے اچھی سہولیات معقول خرچ کے ساتھ مہیا کرانے کی ہمارے کوششیں ہیں۔ جو الحمدللہ بروئے کار آرہی ہیں۔ میڈیکل کالج میں مسلسل ترقی ہورہی ہے اور بہترین ڈاکٹر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں آج میڈیکل کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر منگت رام پاسی کو کورونا وارئررس ایوارڈڈاکٹر ارشد اقبال، مولانا طاہرقاسمی اور کلیم تیاگی کے ذریعہ تفویض کیا گیا ۔ ڈاکٹر ارشد اقبال نے بتایا کہ کہ کورونا وائرس کے چلتے مظفرنگر میڈیکل کالج میں 24گھنٹے بہترین سہولیات مہیا کرائی گئی اور ہز اروں کی تعداد میں مریضوں کا علاج کیا گیا۔ سہارنپور اور مظفرنگر میں یہ انوکھا کورونا ہسپتال رہا جس میں ہر طرح کے مریضوں کی بہترین خدمات کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ مہینے کالج میں 350ڈاکٹروں کی عظیم الشان کانفرنس بھی منعقد کی گئی جس میں مظفرنگر ، دہرادون، سہارنپور، غازی آباد، ناگالینڈ، بہار، جھارکھنڈ، بجنور، کولکاتا، راجستھان کے علاوہ مختلف علاقوں سے ماہرین نے شرکت کی۔
0 Comments