Latest News

پانچ سے 12سال کے بچوں کیلئے ویکسین آئندہ ماہ آسکتی ہے۔

پانچ سے 12سال کے بچوں کیلئے ویکسین آئندہ ماہ آسکتی ہے
نئی دہلی/دیوبند: اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا وائرینٹ کے پھیلتے انفیکشن کے کیسز اور ممکنہ تیسری لہر کے خدشات کے درمیان5سے12سال تک کے بچوں کیلئے ویکسین آئندہ ماہ تک مہیا ہوسکتا ہے۔یہ خبر کم عمر بچوں کے والدین کے لئے اطمینان بخش ہوسکتی ہے کیونکہ ابھی تک صرف 12 سال کی عمر یا اس زائد عمر کے بچوں کے لئے ہی ویکسین مہیا ہے۔یہ تمام معلومات ویکسین مہم سے منسلک ماہرین کی فراہم کردہ ہیں۔اسی طرح امریکہ کے فوڈ اور میڈیسن انتظامیہ کے سابق کمشنر اور فائزر بورڈ کے رکن ڈاکٹر اسکاٹ گوٹلب کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کے لئے ٹیکہ کاری کی منظوری حاصل کرنے کے لئے کلینیکل اعداد وشمار کا فوری تجزیہ ضروری ہوگا۔
ڈاکٹراسکاٹ نے سی-ایس-کے ”فیس دی نیشن“پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ آئندہ 31اکتوبر تک کم عمر بچوں کے لئے فائزر کی ویکسین دستیاب ہوجائے گی جس کا استعمال اطمینان بخش ہوگا اور اس کے بہتر نتائج بھی بر آمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فائزر کی جانب سے جس طرح کے اعداد وشمار یکجا کئے گئے ہیں ان میں مجھے پورا بھروسہ ہے۔اس کے علاوہ ٹیکساس چلڈرن ہاسپٹل کے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر جیمس نے کہا کہ کم عمر بچوں کے لئے ویکسین کی آئندہ 31اکتوبر تک دستیابی سے متعلق ڈاکٹر اسکاٹ کے خیالات اور امکانات سے وہ بھی متفق ہیں ۔ڈاکٹر جیمس کا کہنا ہے کہ وہ تمام اعداد وشمار او عملی جائزوں کو حتمی مان کے ویکسین تیاری میں ہر ممکنہ تعاون کی کوشش کررہے ہیں۔ویکسین مہم سے منسلک ماہرین کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ”فائزر“اور”ماڈرنا“دونوں میڈیکل کمپنیاں بچوں میں کووڈ سے متعلق محفوظ ویکسینیشن،صحیح مقدار میں اس کی خوراک کا تعین اور اس کی اثع اندازی سے متعلق اعداد وشمار یکجا کرنے میں مصروف ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر