عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی وفاق المدارس پاکستان کے بلا مقابلہ صدر منتخب۔
لاہور: پاکستان کے دینی مدارس کے سب سے بڑے امتحانی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے شیخ الاسلام مولانا مفتی تقی عثمانی کوبلامقابلہ صدر منتخب کرلیا۔مولانا فضل الرحمن نے صدر وفاق کے طور پر مولانا مفتی محمد تقی عثمان کا نام پیش کیا، تو ہال میں موجود تمام اراکین نے کھڑے ہوکر اس تجویز کی تائید کی جس کے بعد مفتی محمد تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ کا صدر قرار دے دیا گیا۔واضح رہے کہ مفتی تقی عثمانی کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے دینی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور اس انتخاب سے قبل علمائے کرام کا کہنا تھاکہ وفاق المدارس العربیہ کے اجلاس میں پہلی کوشش مفتی تقی عثمانی کو بلا مقابلہ صدر منتخب کرانے کی ہوگی میں علماء کو کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان، پاکستان کے اکثر دیوبندی مکتب فکر کے دینی مدارس کی نمائندہ تنظیم یا وفاق ہے۔اس کی بنیادی ذمہ داریوں میں دینی مدارس کی حفاظت، رجسٹریشن، ترقی ، نصاب سازی، امتحانات اور ڈگری سے منسلک معاملات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دینی مدارس کے سب سے بڑے امتحانی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے اجلاس میں شیخ الاسلام مولانا مفتی تقی عثمانی کوبلامقابلہ صدر منتخب کرلیاگیا ہے جس کا اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مفتی محمد تقی عثمانی اور ان کا خاندان کا آبائی تعلق دیوبند سے ہے، آج بھی اُنکے خاندان بڑا حصّہ دیوبند شہر میں آباد ہے۔
0 Comments