Latest News

دیوبند: بائک لوٹ کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو پولیس نے بھیجا جیل

بائک لوٹ کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو پولیس نے بھیجا جیل
دیوبند: بائک لوٹ کی جھوٹی معلومات دینے پر پولیس نے شکایت کنندہ کو کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ پولیس نے بائک لوٹ کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ قائم کرکے اسے جیل بھیج دیا۔

کوتوالی انچارج یوگیش شرما نے بتایا کہ گاو ں ساکھن کلاں کے رہنے والے فرقان علی نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ نامعلوم افراد نے اس کی موٹر سائیکل لوٹ لی۔ جب لوٹ کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آئی اور فرقان سے پوچھ گچھ کی گئی تو پولیس کو یہ پوری کہانی جھوٹی لگی،جس سے پردہ اٹھانے میں زیادہ وقت نہیںلگا۔ کوتوالی انچارج نے بتایا کہ فرقان نے اپنے ساتھی موہت اور روی ساکن شاہ پور کے ساتھ مل کر لوٹ کی جھوٹی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل برآمد ہونے کے بعد فرقان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جبکہ روی اور موہت اب مفرور ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر