Latest News

اسکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھانے پر کمشنر نے دیازور،تعلیمی اور انتظامی معیار کو بہتر بنانے کے لئے تعلیمی افسرا ن کو دی ہدایات۔

اسکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھانے پر کمشنر نے دیازور،تعلیمی اور انتظامی معیار کو بہتر بنانے کے لئے تعلیمی افسرا ن کو دی ہدایات۔


دیوبند: (رضوان سلمانی) سہارنپور کے کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی اور محکمہ ¿ پنچایتی راج کے ساتھ رابطہ قائم کرکے سبھی اسکولوں میں بجلی کے کنکشن لگوانے کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ اسکولوں میں داخلوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور اس کے لئے بیسک شکشا آفیسر ہر پیر کے روز انہیں رپورٹ پیش کریں کہ اس ہفتے انہوں نے کتنے ایسے بچو ں کو اسکول میں داخل کرایا ہے جو اسکول نہیں جارہے تھے ۔ کمشنر نے یہ بھی ہدایت دی کہ اسکولوں میں بیت الخلاﺅں کی صاف صفائی اور صاف ستھرے پانی کے نظم میں کسی قسم کی ڈھلائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ کمشنر لوکیش ایم نے اپنے دفتر میں ورچول کے ذریعہ مشن پریرنا کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ 

ڈویژنل کمشنر لوکیش ایم نے ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن افسران کو ہدایت دی ہے کہ اسکولوں میں مڈ ڈے مل شیڈ اور ہاتھ دھونے کا مناسب انتظام کیا جائے۔ پرائمری سکولوں میں فرنیچر کی کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسکولوں میں بچوں کی حاضری کم پائی جاتی ہے تو وجوہات کا پتہ لگایا جائے اور بچوں کی بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ا سکولوں میں اسمارٹ بورڈ لگائے جائیں لیکن روایتی بورڈ بھی استعمال کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ا سکولوں میں صرف اعلیٰ معیار کا چاک استعمال کیا جائے، ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسرا ور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیسک کے ذریعے مشن پریرنا کے تحت کئے جانے والے کاموں کی ہفتہ وار پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوے کمشنر نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ دونوں کو کووڈ کے قواعد پر سختی سے عمل کراےا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور بچوں کی حاضری کو بروقت یقینی بنایا جائے۔ ہدایات دی گئیں کہ مڈ ڈے مل میں استعمال ہونے والا کھانے پینے کا سامان معیار کو چیک کرنے کے بعد ہی تقسیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معذورں کے لیے بیت الخلاءمیں صرف رسمی کام نہیں نظر آنا چاہیے۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ محترمہ انیتا جوشی، ڈپٹی ڈائریکٹر پنچایت ہرکیش بہادر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیسک یوجراج سنگھ، ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر سہارنپور امبریش کمار، مظفر نگر مایارام، شاملی گیتا ورما، ڈائٹ پرنسپل راج سنگھ یادو اور ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسراورپروگرام آفیسر محترمہ آشا ترپاٹھی سمیت تمام سینئر عہدیدار ورچوئل میٹنگ میں شامل رہے.

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر