Latest News

مدرسہ فیض القرآن تاج پورہ میں مولانا حبیب الرحمن ثانی کے انتقال پرتعزیتی مجلس کا انعقاد۔

مدرسہ فیض القرآن تاج پورہ میں مولانا حبیب الرحمن ثانی کے انتقال پرتعزیتی مجلس کا انعقاد۔
پنجاب کے شیر  جامع مسجدکے شاہی  امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کی وفات سے  عالم اسلام  سو گوار
سہارنپور: (افضل علی)  ہزاروں تحریکوں و تنظیموں  اور اداروں کے سرپرست  لاکھوں مریدوں کے  شیخ طریقت  مجاہد ختم نبوت  شیر پنجاب قائد الاحرار حضرت مولانا حبیب الر حمان ثانی لدھیانوی دار فانی سے دار بقا کی طرف رحلت فرما گئے، انکے انتقال کی خبر پھیلتے ہی عالم اسلام  بلخصوص مسلمانانِ ہند پر غم و افسوس کا بادل چھاگیا۔ اس سلسلے میں مدرسہ فیض القرآن تاج پورہ میں حضرت کے تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جسمیں مولانا کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالی گئی اور ایسال ثواب کا اہتمام کیا گیا،حضرت کی جدائی سے ہم سب صدمہ میں برابر کے شریک ہیں یہ بڑی آزمائش کی گھڑی ہے لیکن ہمیں صبر کا دامن تھام کر اللہ عزو جل کے فیصلہ پر راضی رہنا ہوگا حضرت کا اس طرح سے اچانک پردہ فرما جانا یقیناً ملت اسلامیہ کا نا قابل تلافی نقصان ہے مرحوم نے مجلس احرار اسلامی ہند کے ذریعہ صوبہ پنجاب میں درجنوں مساجد غیروں کے قبضہ سے آزاد کراکر انہیں آباد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہےاور مسلمانوں کے حوصلے کو بڑھانا ہی انکی شان تھی اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین اس مجلس میں جملہ اساتذہ اور تمام طلباء شریک رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر