Latest News

اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت پھانسی کے پھندے پر لٹکی ملی لاش

اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت پھانسی کے پھندے پر لٹکی ملی لاش۔
الہ آباد ( پریاگراج) اپنے بیانوں کو لیکر سرخیوں میں رہنے والے اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندرگری کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق  اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندرگری کی مشتبہ حالت میں پیر کو موت ہوگئی ۔ جانکاری کے مطابق پریاگ راج میں ان کی موت ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان کی لاش رسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی باگھمبری مٹھ میں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ان کی موت کے ساتھ ہی اکھاڑا پریشد کے اندر اختلافات کی خبریں ایک مرتبہ پھر اٹھ رہی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ مہنت نریندر گری کا کمرہ اندر سے بند ملا تھا، جس کے بعد شک ہونے پر اس کو کھولا گیا تو اندر مہنت نریندر گری کی لاش ملی ۔  ان کے پاس سے ہی ایک خودکشی نوٹ بھی پولیس کو ملا ہے ، جس میں ذہنی طور پر پریشان ہونے کا ذکر بھی کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ مہنت نریندر گری گزشتہ کچھ دنوں سے پریشان چل رہے تھے۔ واقعے کے بعد جہاں ان کی مرمت کو سیل کر دیا اور ان کے ایک خادم کو گرفتار کرلیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر