Latest News

مولانا یونس میواتی کے ذریعہ تیار کیا گیا دارالعلوم دیوبندکی 150 سالہ تاریخ پر منظوم ترانہ ادارہ کے مہمان خانہ میں آویزاں۔

مولانا یونس میواتی کے ذریعہ تیار کیا گیا دارالعلوم دیوبندکی 150 سالہ تاریخ پر منظوم ترانہ ادارہ کے مہمان خانہ میں آویزاں۔


دیوبند: (سمیر چودھری) مولانا یونس قاسمی میواتی کے ذریعے تیار کردہ دارالعلوم دیوبند کی 150 سالہ تاریخ پر منظوم ترانہ، مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابو القاسم نعمانی کے ہدایت پر دارالعلوم دیوبند کے مہمان خانہ میں آویزاںکیاگیا،جس کو میوات سے تعلق رکھنے والے فرزندانِ دارالعلوم دیوبندمیں زبردست خوشی کا ماحول ہے ۔ اس سلسلہ میں مولانا صابر قاسمی میواتی نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند سے سال 1977کے فارغین میں شامل مولانا یونس قاسمی میوات ضلع بھرتپور راجستھان نے ایک اہم و غیر معمولی علمی منظوم کلام مادر علمی دارالعلوم دیوبند کی 150 سو سالہ تاریخ پر محیط ترانہ کے قالب میں ڈھال کر تیار کیا ہے،کچھ سال قبل جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کواہل میوات کی جانب سے پیش کیاگیا تو مولانا موصوف نے پہلی ہی نظر میں پسند فرما کردارالعلوم دیوبند کے مہمان خانہ میں آویزاں کرنے کی ہدایت دی۔واضح رہے کہ اہل میوات کی جانب سے پیش کیا گیا ترانہ دارالعلوم دیوبند کی 150 سالہ شاہکار تاریخ پر محیط و بسیط اہم مواد پر مشتمل ترانہ اپنی اہمیت و افادیت کو لیکر علمی شخصیات کے درمیان ایک مسلم کلام ہے۔قابل ذکر امر یہ ہے کہ جس سرعت کے ساتھ یہ ترانہ ہند و بیرون ممالک میں مقبول عام ہوا ہے، اس سے صاحب ترانہ کے دارالعلوم دیوبند سے عقیدت محبت تعلق و جذبہ اخلاص للّہیت کو بخوبی سمجھا جا سکتا ہے۔اس سلسلے میں خطہ میوات سے عیتہ علماءہند میوات کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد صابر قاسمی کی قیادت میں پانچ رکنی افراد پر مشتمل ایک مو ¿قر وفد ارباب دارالعلوم دیوبند کو ترانہ پیش کرنے کی خاطر دیوبند پہنچا اور دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی و جمعیة علماءہد کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ملاقات کی۔محمد صابر قاسمی نے بتایا کہ اس دوران مہتمم دارالعلوم دیوبند نے بموسوم ترانہ من جانب اہل میوات فرزندانِ دارالعلوم کو ملاحظہ کر خوشی کا اظہار فرمایا، جس کے بعد موقع پر ہی مہمان خانہ میں آویزاں کرنے کی خدامان دارالعلوم کو ہدایت فرمائی، وفد میں مولانا یونس قاسمی بھرتپور ،مولانا محمد صابر قاسمی، مولانا جابر قاسمی میواتی جے پور ، الحاج اختر حسین کاٹپوری اور مبین احمد سرپنچ شامل تھے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر