Latest News

نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا حج2022 کااعلان،سفر حج کا ارادہ رکھنے والے افراد کر لیں یہ ضروری دستاویز تیار۔

نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا حج2022 کااعلان،سفر حج کا ارادہ رکھنے والے افراد کر لیں یہ ضروری دستاویز تیار۔
 
دیوبند،28 اکتوبر(فہیم صدیقی) سفر حج کی خواہش رکھنے والے اور منتظر افراد کے لئے یہ خوشخبری ہے کہ حج 2022کے لئے نومبر کے پہلے ہفتہ میں وزارت حج کی جانب سے اعلان کئے جانے کی قوی امید ہے اسلئے سفر حج کا ارادہ رکھنے والے افراد پاسپورٹ بنوانے کے علاوہ حج فارم بھرنے سے متعلق دوسری تیاریاں مکمل کرلیں۔اس سلسلہ میں سب سے اہم تیاری ویکسین لگوانا ہے۔حج ذرائع کے مطابق حج فارم بھرنے کے لئے ویکسینیشن کی لازمیت ضروری ہے۔

مسلم فنڈٹرسٹ دیوبند کے حج کاونٹر کے ذمہ داران نے سفر حج پر جانے والے افراد کے لئے معلومات فراہم کراتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین سب سے پہلے اپنے پاسپورٹ چیک کریں اگر پاسپورٹ کی مدت ختم ہورہی ہو تو نیا پاسپورٹ جاری کرانے کے لئے کارروائی شروع کردیں۔اس کے علاوہ جن لوگوں کے پاسپورٹ نہیں ہیں وہ افراد پاسپورٹ بنوانے کے لئے از خود آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یاکسی سیواکیندر کی مدد سے پاسپورٹ بنواسکتے ہیں ۔ضلع سہارنپور کے باشندوں کو اب غازی آباد کے پاسپورٹ آفس جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سہارنپور میں پاسپورٹ آفس کھول دیا گیا ہے جہاں پاسپورٹ سے متعلق در خواستیں قبول کی جارہی ہیں۔پاسپورٹ بنوانے کے لئے طے شدہ فیس کے علاوہ تعلیمی اسناد،آدھار کارڈ،رنگین فوٹو،بینک کی پاس بک،پین کارڈ اور ووٹر کارڈ وغیرہ میں سے تین دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے۔اسلئے حج پر جانے والے افراد پاسپورٹ نہ ہونے کی صورت میں تیاری شروع کردیں تاکہ بروقت پاسپورٹ حاصل ہوسکے۔مکمل حج پروٹوکول اور نئی گائڈ کے ساتھ حج کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتہ متوقع ہے ۔مزید معلومات کے لئے موبائل نمبر9997357686پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Posted By Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر