Latest News

بے قابو موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے گھسی، دو طالب علم جاں بحق، سہارنپور مظفر نگر اسٹیٹ ہائی وے پر پیش آیا حادثہ، خاندان میں کہرام۔

بے قابو موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے گھسی، دو طالب علم جاں بحق، سہارنپور مظفر نگر اسٹیٹ ہائی وے پر پیش آیا حادثہ، خاندان میں کہرام۔

دیوبند: (سمیر چودھری) سہارنپور-مظفرنگر ریاستی شاہراہ پر ایک بے قابو موٹر سائیکل سڑک کے کنارے کھڑے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دو طلباءکی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں طالبعلموں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ طلبہ کی موت سے اہل خانہ صدمے میں ہیں۔موصول تفصیل کے مطابق کوتوالی علاقہ کے امبولی گاو ¿ں کے رہنے والے نتن ولد ستیش اور آشیش نوٹیال ولد نریندر انٹرمیڈیٹ کے طالب علم ہیں، جمعرات کو یہ دونوں بائک پر دیوبند کے ایک کوچنگ سینٹر آ رہے تھے۔ اس دوران جب وہ گاو ¿ںساکھن خورد کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھڑے ڈمپر کے نیچے جا گھسی۔ جس کی وجہ سے دونوں لڑکوں نے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ 

اطلاع ملتے ہی سی او رجنیش اپادھیائے اور انچارج انسپکٹر یوگیش شرما پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور دونوں طالبعلموں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیجا۔ دوسری طرف جیسے ہی دونوں طالبعلموں کی موت کی اطلاع گاو ¿ں امبولی پہنچی، پورے گاو ¿ں میں ماتم چھا گیا۔ انسپکٹر انچارج یوگیش شرما نے بتایا کہ حادثہ موٹر سائیکل کا توزان بگڑنے اور ڈمپر کے نیچے گھسنے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے وقت دونوں طالب علم بغیر ہیلمٹ کے بائیک پر سوار تھے۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہے۔ جاں بحق ہونے والے طلباءکے لواحقین کی جانب سے تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ہائیوے پر پیش آئے اس حادثہ میںایک نوجوان کی جان بچ سکتی تھی لیکن موقع پر علاج اور ایمبولینس کا بروقت انتظام نہ ہونے کے سبب اس کی بھی جان چلی گئی، لوگوں نے موقع پر ایمبولینس کو بلانے کے لیے 108 کو بھی کال کی۔ لیکن ایمبولینس تقریباً ایک گھنٹے تک موقع پر نہ پہنچ سکی۔حادثہ کے بعد دونوں طالب علموں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔ اپنے پیاروں کی موت کی خبر کے بعد ماو ¿ں سمیت لواحقین کی چیخیں سن کر ہر کوئی کانپ اٹھا۔ دونوں طالب علموں کے گھروں میں ہی نہیں پورے گاو ¿ں میں سوگ کا ماحول ہے۔ دیہی لوگ بھی لواحقین کو تسلی دینے ان کے گھر پہنچ رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر