Latest News

ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست، پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کیا متعینہ ہدف۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان کے ہاتھوں بھارت  کی شرمناک شکست، پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کیا متعینہ ہدف۔
نئی دہلی: بھارت اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو پہلی بار پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی بلے بازوں کی شروعات خراب رہی۔ تاہم 7 وکٹوں پر 152 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے صرف 18 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اس میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم (68) اور محمد رضوان (89) نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بولرز کو کوئی موقع نہیں دیا ، حالانکہ کپتان ویراٹ کوہلی نے بیٹنگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی لیکن رشبھ پنت کے علاوہ کسی بھی دوسرے بلے بازوں نے انکا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے بھارت نے 20 اوورز میں 152 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے یہ ہدف 17.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔

خاص بات یہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک ان دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز ہوئے، جو بھارت نے جیتے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی پہلی جیت ہے۔ اتوار کو دبئی میں ہونے والا یہ پورا میچ پاکستان کے حق میں دکھائی دیا، کیونکہ شروع میں بھارتی بیٹنگ کمزور پڑ رہی تھی، اگرچہ ویراٹ کوہلی اور پنت نے درمیان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، لیکن بھارتی بلے بازو ں نے مایوس کیا اور پاکستان نے 152 رنز بنائے بغیر کوئی وکٹ گنوائے اٹھارہ اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان 12 مرتبہ بھارتی ٹیم سے میچ ہار چکا ہے۔ 29 سال بعد پاکستان نے یہ بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد بھارتی شائقین میں مایوسی ہے جب کہ پاکستان میں جشن کا ماحول ہے۔

آج کے میچ میں ہندوستانی ٹیم کی شروعات بہت خراب رہی۔ بھارت کو پہلا جھٹکا طوفانی بلے باز روہت شرما کی صورت میں لگا۔ نائب کپتان روہت شرما صرف ایک رن کے سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد اوپنر کے ایل راہول بھی 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ سوریا کمار یادو کے ایل راہل کے بعد بیٹنگ کرنے آئے ، حالانکہ وہ اس سے بہتر کچھ نہیں کر سکے۔ سوریا کمار یادو 8 گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد کپتان ویرات کوہلی اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نے اننگز کو تھوڑا سنبھالا۔ رشبھ پنت 30 گیندوں میں 39 رنز کی بہترین اننگ کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تاہم کپتان کوہلی کریز پر موجود رہے اور پاکستانی بولرز کے چھکے چھڑاتے رہے۔ پنت کے آؤٹ ہونے کے بعد رویندر جڈیجہ بلے بازی کے لیے آئے لیکن وہ بھی زیادہ کچھ نہ کر سکے۔ رویندرا جڈیجہ 13 گیندوں پر 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان کوہلی نے 49 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے بعد طوفانی آل راؤنڈرز میں شامل ہاردک پانڈیا کچھ خاص نہ کر سکے۔ پانڈیا صرف 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ڈی ٹی نیٹ ورک

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر