Latest News

جمعیت کے اسکاؤٹ گائیڈ سینٹر کو لیکر بی جے پی اور دیگر زعفرانی تنظیموں کی زہر افشانی،مہا پنچایت میں سینٹر کاتعمیراتی کام بند نہ کرنے کی صورت میں دیا تحریک کا انتباہ۔

جمعیت کے اسکاؤٹ گائیڈ سینٹر کو لیکر بی جے پی اور دیگر زعفرانی تنظیموں کی زہر افشانی،مہا پنچایت میں  سینٹر کاتعمیراتی کام بند نہ کرنے کی صورت میں دیا تحریک کا انتباہ۔
دیوبند: دیوبند کے گاؤں کیندوکی میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے جمعیت یوتھ کلب سینٹر (اسکاؤٹ گائیڈ ٹریننگ سینٹر) کی قیام کے حوالے سے ہندو تنظیموں کی جانب سے سیاست شروع ہوگئی ہے،اتنا ہی نہیں بلکہ اس سینٹر کے قیام کو لے کر بی جے پی لیڈران سمیت ہندو تنظیموں کے عہدیداران نے خوب زہر اُگلا اور سینٹر کا تعمیراتی کام بند نہ کئے جانے کی صورت میں تحریک چلانے کا انتباہ دیا۔ اس سلسلے میں اتوار کو گاؤں کیندوکی میں واقع شیو مندر میں منعقد مہا پنچایت میں ایک کمیٹی تشکیل کی گئی اور اس بابت وزیر اعلی سے مُلاقات کا فیصلہ لیا گیا۔
 پنچایت میں بجرنگ دل کے نیتا وکاس تیاگی نے زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی یوگی حکومت نے دیوبند میں اے ٹی ایس سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ، جمعیت علمائے ہند نے دیوبند علاقے کے گاؤں کیندُکی میں اسکاؤٹ گائیڈ کے نام پر غیر ملکی سر گرمیوں کی تیاریاں شروع کر دی، لیکن ہندو سماج ااس منصوبےکو کامیاب نہیں ہونے دے گا اور جلد ہی اس سلسلے میں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی جائے گی۔

بی جے پی لیڈر اور سابق بلاک پرمکھ ٹھاکر انل سنگھ نے کہا کہ جمعیت علماء ہند کی طرف سے گاؤں کیندوکی میں اسکاؤٹ گائیڈ ٹریننگ سینٹر کے نام سے سیکڑوں بیگھا زمین کی خریداری مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کر تی ہے۔ بی جے پی کے ضلع سیکریڑی پنکج تیاگی نے کہا کہ بی جے پی کے راج میں جمعیت کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جلد ہی گاؤں گاؤں میں مہا پنچایت کا انعقاد کرکے اس کی مخالفت کی جائے گی۔

بی جے پی مغربی اتر پردیش علاقائی ورکنگ کمیٹی کے ارکان وپل تیاگی ، ٹھاکر چندن سنگھ رانا ، پردھان انوج تیاگی ، جتیندر تیاگی اور ایشور پال چودھری نے بھی سینٹر کو لیکر جمعیت علماء ہند کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر دیو شرما، برجیش تیاگی، امیت تیاگی، اکشے دھیمان، ڈاکٹر امیت چودھری، ابھینو کوشک، انکیت تیاگی، شبھم کمار، مونکت پنڈیر، پردھان انیل کمار، راجندر چودھری وغیرہ موجود تھے۔

سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر