Latest News

نیپال میں زبردست حادثہ میں کم از کم 28 افراد ہلاک، ایک درجن سے زائد مسافر شدید طور پر زخمی۔

نیپال میں زبردست حادثہ میں کم از کم 28 افراد ہلاک، ایک درجن سے زائد مسافر شدید طور پر زخمی۔

مغربی نیپال میں منگل کے روز ایک مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 28 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ مقامی عہدیدار نے یہ اطلاع دی ہے۔ موگو کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر رام بہادر مہات نے بتایا کہ یہ حادثہ صوبہ کرنالی کے ضلع موگو کے علاقہ پینا گان میں پیش آیا جس میں 24 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور چار دیگر نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ بس میں 42 مسافر سوار تھے اور14 زخمیوں کو ہوائی جہاز سے نیپال گنج پہنچایا گیا ہے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر طالب علم اور مہاجرمزدور ہیں جو نیپال کے بڑے تہوار دشہان میں شرکت کرنے کے بعد ہندوستان جا رہے تھے۔ یہ بس سورکھیت سے موگو گامگادی کی طرف جا رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ سڑک پر بس کا ایک ٹائر پھٹنے کے بعد یہ بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی ۔ پیر کے روز بھی صوبہ گنداکی کے ضلع کاسکی میں ایک جیپ حادثے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے انپٹس  کے ساتھ

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر