Latest News

عدالت کے حکم پر دیوبند چیئرمین اور ای او سمیت چار کے خلاف مقدمہ درج،مولانا مزمل علی نے لگایا تھا فرضی دستاویزات کے ذریعہ زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کا الزام

عدالت کے حکم پر دیوبند چیئرمین اور ای او سمیت چار کے خلاف مقدمہ درج،مولانا مزمل علی نے لگایا تھا فرضی دستاویزات کے ذریعہ زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کا الزام۔


دیوبند:(سمیر چودھری) میونسپل بورڈ دیوبند کی جانب سے فرضی دستاویزات تیار کرکے جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کے الزام میں عدالت کے حکم پر میونسپل بورڈ کے چیئرمین اور ای او سمیت چار ملازمین کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق عدالت کے حکم پر پولیس نے میونسپل بورڈ کے چیئرمین ضیاءالدین انصاری اور ای او ڈاکٹر وریندر کمار سمیت دو دوسرے میونسپل بورڈ کے ملازمین کے خلاف سرکاری دستاویزات کو ختم کرکے فرضی دستاویزات تیار کرکے فریب دہی کی نیت سے جائداد پر قبضہ کرنے کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے فریب دہی کا معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

تحریر کے مطابق محلہ خانقاہ کے باشندہ مولانا مزمل علی ولد فاطر(مہتمم جامعة الشیخ حسین احمد مدنی دیوبند) نے سال 2005 میں مدرسہ سے متصل ایک زمین خریدی تھی ۔الزام یہ ہے کہ مذکورہ جائیدادپر قبضہ کرنے کی نیت سے میونسپل بورڈ کے چیئرمین،ایگزیکیٹیو آفیسر اور میونسپل بورڈ ریکارڈ کیپر اور محکمہ سے متعلق بلوں کو محفوظ رکھنے والے ملازم نے آپس میں ساز باز کرکے فرضی دستاویزات تیار کئے ۔جب اس فریب دہی کا علم جائیداد مالک مولانا مزمل علی کو ہوا تو انہوں نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ ایس ڈی ایم دیوبند اور سی جے ایم سہارنپور کے کورٹ میں داخل کیا ۔مولانا مزمل علی نے مقدمہ کے دوران میونسپل بورڈ کے اقدام کے خلاف ایس ڈی ایم کے کورٹ اور سی جے ایم کورٹ میں الگ الگ تصدیق شدہ دستاویزات کو چیلنج کیا۔

عدالت نے محمد اکبر کلرک میونسپل بورڈ دیوبند،ایگزیکیٹیو آفیسر ڈاکٹر وریندر کمار رائے،نیرج گوسوامی اورمیونسپل بورڈ دیوبند کے چیئرمین ضیاو ¿ الدین انصاری کے خلاف داخل کئے جانے والے ثبوتوں کو درست مانتے ہوئے پولیس کو اس فریب دہی معاملہ کی جانچ کرنے کے احکامات دئیے۔الزام ہے کہ میونسپل بورڈ نے 1972قانون کے تحت مولانا مزمل علی کو ان کی بیعنا مہ شدہ جائیداد سے بے دخل کرنے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے الگ دستاویزات پیش کئے ۔عدالت نے میونسپل بورڈ کی جانب سے پیش کئے گئے ثبو توں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے پایا کہ الگ الگ عدالتوں میں پیش کی گئیں دستاویزات میں یکسانیت نہیں ہے ۔ اس کے بعد عدالت نے میونسپل بورڈ کے چیئرمین ضیاءالدین انصاری ،ای او ڈاکٹر وریندر کمارسمیت دیگر دو ملازمین نے اپنے عہدوں کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سازش کے تحت یہ کام کیاہے۔ بعد ازاں پولیس نے عدالت کے حکم پر سبھی ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 420،466،467 اور 120Bکے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر