Latest News

پی ایم مودی نے افغانستان اور بھارت کے صدیوں پرانے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہاافغانستان کو دہشت گردی کا ذریعہ بننے سے روکنا ہوگا۔

پی ایم مودی نے افغانستان اور بھارت کے صدیوں پرانے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہاافغانستان کو دہشت گردی کا ذریعہ بننے سے روکنا ہوگا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم مودی نے منگل کو افغانستان کی صورتحال پر جی -20 کانفرنس میں ورچوئل طور پر شرکت کی۔ انہوں نے افغانستان کو 'دہشت گردی' کا ذریعہ بننے سے روکنے پر زور دیا۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے لکھا کہ "افغانستان کے بارے میں G-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ افغان خطے کو بنیاد پرستی اور دہشت گردی کا ذریعہ بننے سے روکنے پر زور دیا۔"

وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا كہ "وزیر اعظم نے افغانستان کی صورتحال پر جی 20 اجلاس بلانے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ہندوستان اور افغانستان کے لوگوں کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات پر زور دیا۔"

وزیر اعظم نے گزشتہ دو دہائیوں میں افغانستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں ہندوستان کی شراکت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں 500 ترقیاتی منصوبوں میں مدد کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے ممالک افغانستان میں انسانی امداد کے لیے اکٹھے ہوں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر