Latest News

حرمین شریفین میں کل سے سماجی دوری کی پابندی ختم، سب کو نمازوعبادت کی ادائیگی کی اجازت۔

حرمین شریفین میں کل سے سماجی دوری کی پابندی ختم، سب کو نمازوعبادت کی ادائیگی کی اجازت۔


جدہ: کورونا کیسوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے حرمین شریفین میں سماجی دوری کے ضابطوں میں پابندی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ سبھی کو نماز وعبادات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب نے اتوار کے روز سے ان پابندیوں میں ڈھیل دینے کا اعلان کیا۔

 تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائرین کی اضافی تعداد کے استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ جمعرات سے پیر تک مسجد الحرام کے زائرین کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے‘۔واضح رہے کہ تمام سکولوں میں طویل ہفتہ وار تعطیل جمعہ سے پیر تک ہوگی۔

حرمین انتظامیہ کے تحت بھیڑ کو کنٹرول کرنے والی کمیٹی کے سربراہ اسامہ منصور الحجیلی نے کہا ہے کہ ’اسکول تعطیلات کے دنوں میں زائرین کی تعداد میں اضافے کے لیے مزید مصلے کھولے گئے ہیں‘۔’مطاف اور مسعی میں بھی اضافی ٹریک موجود ہیں جبکہ صفائی کے عملے کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’انتظامیہ نے زائرین کی خدمت کے لیے ۵۰۰کارکنوں کا اضافہ کیا گیا ہے‘۔انہوں نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ مسجد الحرام میں ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

Posted By: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر