Latest News

بنگلہ دیش میں قرآن کی توہین کی افواہ کے بعد مندروں پر حملہ، 4 ہلاک، انٹرنیٹ بند ‏

بنگلہ دیش میں قرآن کی توہین کی افواہ کے بعد مندروں پر حملہ، 4 ہلاک، انٹرنیٹ بند 


ڈھاکہ۔14؍اکتوبر: بنگلہ دیش میں مندروں پر ہوئے حملوں کے بعد ۲۲ اضلاع میں بارڈر گارڈ تعینات کردئیے گئے ہیں، ان حملوں میں چار لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سوشل میڈیا پر قرآن کی توہین کی افواہ کے بعد رونما ہوا۔ ملک میں کئی جگہوں پر تشدد واقعات کے بعد موبائل انٹرنیٹ بند کردیاگیا ہے۔ 

اسی درمیان وزیر اعلیٰ شیخ حسینہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ تشدد میں شامل کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ اس کا مذہب کیا ہے۔ جمعرات کو بنگلہ دیش میں درگا پوجا کا تیوہار منایاگیا، اس دوران شیخ حسینہ نے راجدھانی ڈھاکہ مندر پہنچ کر ہندوں کمیونٹی سے ملاقات کی۔

اُدھر ہندستان نے بنگلہ دیش میں درگا پوجا فیسٹول کے پروگرام کے مقامات پر پرتشدد حملوں کے واقعات پر آج تشویش ظاہر کی اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بنگلہ دیش حکومت نے فوری طورپر کارروائی کرکے اس پر قابو پالیاہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں کہاکہ بنگلہ دیش میں مختلف مقامات پر درگاپوجا کی تقریب مقامی عوام اور بنگلہ یش کی ایجنسیوں کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہیں۔ ان پروگراموں پر ہوئے حالیہ واقعات پر ہندستان اپنے ہائی کمیشن اور قونصل خانہ کے ذریعہ بنگلہ دیش حکومت اور مقامی انتظامیہ کے نزدیکی رابطہ میں ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر