Latest News

دارالعلوم دیوبند کی مجلس تعلیمی نے کیا ششماہی امتحان کے انعقاد کا فیصلہ

دارالعلوم دیوبند کی مجلس تعلیمی نے کیا ششماہی امتحان کے انعقاد کا فیصلہ


دیوبند،14 اکتوبر(سمیر چودھری) برصغیر کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس تعلیمی نے ادارہ میں ششماہی امتحان کے انعقاد کرنے کا اعلان کیاہے، کووڈکا سخت ترین دور گزرنے کے بعد تقریباً ڈیڑھ سال بعد کھلے اس عظیم تعلیمی ادارے میں پہلی مرتبہ کسی امتحان کا انعقاد کیا جائیگا، جس کو لیکر طلبہ میںبھی جوش خروش دیکھاجارہا ہے، اس سلسلہ میں ناظم تعلیمات مولانا مفتی خورشیدانور کی طرف سے باضابط طور پر اعلان جاری کیاگیاہے۔رواں ماہ منعقد ہوئے مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد گزشتہ روز ادارہ کی مجلس تعلیمی کی اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا،جس میں تعلیمی نظام کو مزیدمنظم و مو ¿ثر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا،اس دوران مجلس تعلیمی نے ادارہ میں ششماہی امتحان آئندہ 27 نومبر سے 5 دسمبر کے درمیان منعقد کرانے کا فیصلہ لیاگیا۔ کووڈ کے سخت ترین دور میں یہاں بھی تعلیمی سلسلہ منقطع تھا اور تقریباً ڈیڑھ سال کی مدت کے بعد گزشتہ اگست ماہ میں دارالعلوم دیوبند میں ترتیب وار طریقہ سے تعلیمی سلسلہ باضابطہ طور پر شروع کیاگیاہے، حالانکہ ادارہ میں اس سال جدید داخلے نہیں لئے گئے اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں بھی کسی امتحان کا انعقاد نہیں کیاگیا ،اب کووڈ کے دورکے بعد پہلی مرتبہ ادارہ میںباضابطہ طورپر کسی امتحان کا انعقادکیاجارہاہے، جس کو لیکر طلبہ کے اندر بھی جوش و خروش پایا جارہاہے۔ اس سلسلہ میں معلومات دیتے ہوئے ناظم تعلیمات مولانا مفتی خورشید انور گیاوی نے کہاکہ مجلس تعلیمی کی تجویز کے مطابق دارالعلوم دیوبند میں ششماہی امتحان کا انعقاد آئندہ27 نومبر سے 5 دسمبر کے درمیان ہوگا۔ طلبہ عزیز کو ہدایت دی جاتی ہے وہ تمام غیر تعلیمی مشاغل سے یکسو ہوکر امتحان کی تیاریوں میں مشغول ہوجائیں تاکہ اپنے نصب العین (اعلیٰ کامیابی) کو حاصل کرسکیں۔انہوںنے طلبہ کو احتیاطی گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی نصیحت دی اور کہاکہ امتحانات کے انعقاد کے دوران بھی کووڈگائیڈ لائن پر عمل کیا جائیگا۔ مجلس کے تعلیمی کے فیصلے کے مطابق ششماہی امتحان میں ادارہ میں زیر تعلیم جملہ طلبہ کی شرکت لازمی ہے اور حسب معمول تحریری اور تقریری دونوں امتحان کا انعقا د کیا جائیگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر