Latest News

دیوبند یونانی میڈیکل کالج میں سی ایم ای کا 6روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز، یونانی طرز علاج ایک مکمل سائنسی اور شافی طریقہ علاج ہے: متھلیش ورما۔

دیوبند یونانی میڈیکل کالج میں سی ایم ای کا 6روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز، یونانی طرز علاج ایک مکمل سائنسی اور شافی طریقہ علاج ہے: متھلیش ورما۔


دیوبند؛(رضوان سلمانی) یونانی طرز علاج ایک مکمل سائنسی اور شافی طریقہ علاج ہے ، یہ بات کورونا کی مہلک وبا کے دوران واضح طو رپر ثابت ہوچکی ہے ۔ دنیا کی کوئی سائنس ، یونانی طب اس اصول سے انحراف نہیں کرسکتا جس میں کہا گیا ہے کہ طبیعت ہی طبیعت کا علاج ہے۔ ہمارے جسم کے منافع الاعضاءوتشریح البدن کو قدر ت نے اس طرح سے تخلیق کیا ہے کہ جیسے ہی کوئی مرض لاحق ہونے والا ہوتا ہے تو جسم کی مناعت اپنا کام کرنا شروع کردیتی ہے۔ معالجات میں طب یونانی نے جدید وقت کے مطابق انسان کے لئے وہ سب کچھ رکھا ہے جس کا مقابلہ کوئی دوسرا طریقہ علاج نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار دیوبند یونانی میڈیکل کالج ہوسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر دیوبند کے معالجات دیپارٹمنٹ کے ذریعہ کرائی جارہی 6روزہ سی ایم ای افتتاحی پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طو رپر شریک ہوئے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے آیورویدک ویونانی فیکلٹی کے ڈین نیز سوامی کلیان دیو گورنمنٹ آیورویدک کالج مظفرنگر کے پرنسپل متھلیش ورما نے کیا اور کہا کہ یونانی میڈیکل سائنس کا قدرتی طریقہ علاج کا اہم مقام ہے۔ شہر کی معروف اینستھیٹک انجلی گپتا نے سی ایم ای کے عنوان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیچرل طریقہ علاج میں یونانی میڈیکل سائنس کا الگ مقام ہے ۔ انہوں نے ابوالقاسم جوہروی جس کو فادر آف سرجری کہاجاتا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ یونانی طبیب ابوالقاسم جوہروی جنہوں نے اس وقت میں جب وسائل محدود تھے سرجری کو معالجاتی شعبہ میں ایک منفرد مقام عطا کیا۔ یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسلم نے کالج کی مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کالج آیوش وزارت کے ذریعہ سے پہلے بھی
کامیابی کے ساتھ سی ایم ای سیمینار ، ٹیچر ٹریننگ کے پروگراموں کا انعقاد کرچکا ہے ، یہی وجہ ہے کہ حکومت ہند کی وزارت آیوش کے ذریعہ اس مرتبہ بھی دیوبند یونانی میڈیکل کالج کو منتخب کیا گیا۔ سی ایم ای کے آرگنائزرنگ سکریٹری ڈاکٹر محمد وسیم خاں نے 6روزہ پروگرام کی ترتیب کا خاکہ پیش کیا ۔ انہو ںنے بتایا کہ پورے ملک کے طبیہ کالجوں سے ٹرینی مندوبین تشریف لارہے ہیں جو روزانہ دو سیشن میں طب کے شعبہ میں ہونے والی جدید تحقیقات ، مقالات ، پروجیکٹ اور ریسرچ پیپر کے علاوہ حجامہ وعلاج بالتدبیر کے ذریعہ پیچیدہ امراض سے متعلق معلومات پیش کریں گے ۔ اس موقع پر 6روزہ پروگرامیں شرکت کے لئے آنے والے ٹرینی ماہرین علاج ڈاکٹر چیف گیسٹ اورمہمان ذی وقار کا استقبال کرتے ہوئے کالج کے منیجر ڈاکٹر قمرالزماں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ فخر کا مقام ہے کہ اس کالج کو سی ایم ای کے لئے منتخب کیا گیا ہے جس کے لئے سبھی متعلقین قابل مبارک باد ہیں ۔ انہوں نے لکھنو ¿ اور دہلی کے طبیہ کالجوں سے تشریف لانے والے پروفیسر مظاہر اور ڈاکٹر محمد ارشد انصاری کا شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام کی نظامت کررہے پروفیسر ڈاکٹر افضال احمد نے کہا کہ سی ایم ای کے ذریعہ ٹرینر کو علاج کے بہتر طریقوں سے متعارف کرایا جائے گا تاکہ وہ اپنے اداروں کے طلبہ کو نئے علاج کے طریقوں سے متعارف کراسکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے پہلے روز ڈاکٹر محمد ناصر ، ڈاکٹر ہلال، ڈاکٹر عبدالمعید، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر نور عالم، ڈاکٹر اختر علی ، ڈاکٹر کاشف ناز، ڈاکٹر ارشاد ، ڈاکٹر فرازرضوی، حکیم عبداللہ، حکیم شفیع الرحمن، ڈاکٹر امتیاز، ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر شگفتہ فاطمہ، ڈاکٹر تاجور خانم، ڈاکٹر محمود وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔اس دوران ڈیبیٹ اور سوال وجواب کے پروگرام کے بعد انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ پروگرام کا آغازمولانا حکیم شفیع الرحمن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

Posted:Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر