Latest News

مفتی راشد اعظمی دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم منتخب، مجلس شوریٰ کے اجلاس میں لیا گیا فیصلہ،ادارہ کی تعمیر و ترقی کے متعلق اہم تجاویز زیر غور۔

مفتی راشد اعظمی دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم منتخب، مجلس شوریٰ کے اجلاس میں لیا گیا فیصلہ،ادارہ کی تعمیر و ترقی کے متعلق اہم تجاویز زیر غور۔
دیوبند:(سمیر چودھری) برصغیر کی عظیم علمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کی ہیئت حاکمہ مجلس شوریٰ نے اجلاس کے دوسرے دن نہایت اہم فیصلہ کرتے ہوئے ادارہ کے ممتاز مو ¿قر استاذ حدیث مفتی محمد راشد اعظمی کو نائب مہتمم منتخب کیا ہے،جبکہ کارگزار مہتمم کے عہدہ پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیاگیا ہے۔شوریٰ کے سہ روزہ اجلاس میں بجٹ میں ابھی تک خاطر اضافہ نہیں ہوا، حالانکہ تنخواہیںبڑھنے اور نئی گریڈ بندی کے امکان ظاہر کئے جارہے ہیں۔

 گزشتہ روز ادارہ کے مہمان خانہ میں شروع ہوئے مجلس شوریٰ کے سہ روزہ اجلاس میں ادارہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے نہایت اہم فیصلے لئے گئے، اس دوران مختلف امور کی نگرانی کے لئے کئی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ،جس میں تعمیرات،مطبخ اور نظام تعلیم شامل ہے۔کورونا وائرس کی مہلک وباءکے سبب گزشتہ ڈیڑھ سال تک ادارہ بند تھا، اب انلاک کے تحت ادارہ میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے پر اراکین شوریٰ نے اطمینان کااظہار کیاہے، اس دوران شعبہ محاسبی، تعلیمات،تنظیم و ترقی سمیت متعدد شعبہ جات کے ذمہ داران نے اپنی اپنی رپورٹیں پیش کی،جن کا جائزہ لیتے ہوئے اراکین مجلس نے اطمینان کا اظہار کیا۔ 

شوریٰ کایہ اجلاس بجٹ اجلاس ہے، جس میں بجٹ اور تنخواہوں میں اضافہ کی کافی امیدیں رہتی ہیں لیکن اس سال ادارہ میں جدید داخلے نہ ہونے کے سبب بجٹ میں اضافہ کا خاص امکان نہیں ہے، حالانکہ گزشتہ دس سال سے ملازمین اور اساتذہ کے نئے گریڈ تشکیل نہیں دیئے گئے ،جس کے سبب اساتذہ و ملازمین نے نئی گریڈ بندی کے لئے درخواستیں دے رکھی ہیں جس پر ارکین شوریٰ غورخوض کررہے ہیں، امیدظاہر کی جارہی ہے، آج(منگل) آخری روز ملازمین کا نیا گریڈ،بجٹ اور دیگر زیر غور مسائل پر حتمیٰ فیصلہ لیا جائیگا۔ وہیں آج پیر کے روز اجلاس کے دوسرے دن مجلس شوریٰ نے نہایت اہم فیصلہ کرتے ہوئے مولانا عبدالخالق سنبھلیؒ کے انتقال سے خالی ہوئے نائب مہتمم کے عہدہ پر ادارہ کے ممتاز استاذ حدیث و مبلغ مفتی محمد راشد اعظمی کاانتخاب کیاہے۔ جبکہ قاری سید عثمان منصورپوریؒ کے انتقال سے خالی ہوئے کارگزار مہتمم کے عہدہ پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق کارگزار مہتمم کے عہدہ کے لئے رکن شوریٰ مولانا محمد انوارالرحمن بجنوری کا نام سب سے آگے ہے۔ حالانکہ ذرائع سے یہ بھی امر سامنے آیا کہ فی الحال کارگزار مہتمم کے عہدہ پر فیصلہ کو ملتوی کردیاگیاہے۔ تمام امور پر حتمی فیصلہ آج (منگل ) کے روز لیا جائیگا۔ جس کے بعد ادارہ کی جانب سے باضابطہ طورپر اعلان کی بھی امید ہے۔ 
اجلاس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی، صدرالمدرسین مولانا سید ارشد مدنی،مولانا غلام رسول وستاوی، مولانا رحمت اللہ کشمیری ،مولانا عبدالعلیم فاروقی، مولانا انوارالرحمن بجنوری،مولانا حکیم کلیم اللہ، مولانا عاقل سہارنپور، مولانا محمد عاقل گڑھی دولت،مولانا اسماعیل مالیگاو ¿ں، مولانا حبیب باندوی، مولانا احمد خانپور، مفتی شفیق بنگلوری،ماسٹر سید انظر حسین میاں دیوبندی،مولانا محمود راجستھانی،مفتی نظام الدین خاموش وغیرہ شریک رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر