Latest News

درگاہ ِ جمالیہ سرساوہ میں شاہ سیف الرحمان جمالی کی دستار بندی

درگاہ ِ جمالیہ سرساوہ میں شاہ سیف الرحمان جمالی کی دستار بندی۔



سرساوہ،سہارنپور:(پریس ریلیز)
سلسلہ عالیہ چشتیہ جمالیہ کی معروف درگاہ حضرت شاہ جمال الدین چشتی (ہانسی ہریانہ) کے سلسلہ کی ایک ذیلی درگاہ سرساوا ضلع سہارنپور میں ہے۔ امسال حضرت کا ۵۵۱ واںسہ روزہ عرس مبارک بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے سجادگان ،خواجگان اور صوفیا کرام نیز سلسلہ ¿ جمالیہ کے متعلقین و منتسبین نے شرکت کی اس موقع پر درگاہ ِ جمالیہ سرساوہ کے سجادہ نشین حضرت حاجی و قار الرحمان جمالی نظامی نے اپنے برادرِ اصغر جناب سیف الرحمان جمالی کو اپنا جانشین مقرر کیا اور بطور سجادہ نشین انکی دستار بندی ہوئی (یعنی درگاہِ جمالیہ ہانسی شریف و سرساوہ شریف کےلئے ) یہ کارِ خیر جملہ سجادگان و پیر زادگان و خواجگان و متعلقین اور معروف اشخاص کی موجودگی میں مکمل ہوا۔ نیز سلسلہ جمالیہ کے دیگر خلفاءکوبھی اجازت سے نوازہ گیا۔ اس موقع پر پروفیسر تنویر چشتی سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ ولایت منگلور (خلیفہ حضرت شاہ ہارون چشتی ؒ) خواجہ صفیان ناصری سجادہ نشین نورمحلا بریلی شریف ، محمد عامر قدوسی سجادہ نشین شاہ عبد القدوس گنگوہی ؒ ،اکرام المصطفی سجادہ نشین جے پور خلیفہ صلاح الدین خاں فرید نگر غازی آبادی خلیفہ یونس وقار جمالی مرادآبادی، خلیفہ پرویز احمد جمالی دہلی، خلیفہ جمال بیگ جمالی جے پور، خلیفہ اسرار احمد جمالی جے پور، انیس ملک چشتی ، راﺅ کلیم صابری، حافظ عبد الصمد انصاری، پرنسپل مناظر حسین زیدی، دنیش گپتا ، دیش بندھو ، وغیرہ کے علاوہ خاص طور پر جملہ پیر زادگانِ خاندانِ جمالیہ میں عمار احمد جمالی ، دلشاد جمالی، فہد جمالی ،امجد جمالی ، ہمزہ جمالی، علی جمالی، غیاس جمالی، کے نام قابلِ ذکر ہیں، جملہ حاضرین کی طرف سے دستار بندی اور مبارک باد حضرت سیف الرحمان جمالی کو پیش کی گئی، پروفیسر تنویر چشتی نے منصب سجادہ نشینی کے فرائض پر سیر حاصل گفتگو کی اور کہا کہ ہمارے ملک کے لئے بھائی چارہ ، امن اور خدمتِ خلق کا راستہ ہی ہمیں منزل مقصود تک پہنچا سکتا ہے۔بعد ازاں محفل سماع منعقد ہوئی اور آخر میں فہد جمالی نے ملک و قوم میں خوشحالی کے لئے دعا کرائی نیز تبرکات تقسیم کئے گئے۔مذکورہ جملہ معلومات تابش جمال چشتی کے ذریعہ فراہم کرائی،جس جوں کا توں شائع کیا جارہاہے۔
....................................

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر