Latest News

یونانی میڈیکل کالج میں جاری ورکشاپ میں پروفیسر عبدالمنان نے کہاکہ یونانی سسٹم پر عالمی سطح پر کام ہورہاہے

یونانی میڈیکل کالج میں جاری ورکشاپ میں پروفیسر عبدالمنان نے کہاکہ یونانی سسٹم پر عالمی سطح پر کام ہورہاہے۔



دیوبند:(رضوان سلمانی)
دیوبند یونانی میڈیکل کالج میں 6روزہ سی ایم ای کے تربیتی کیمپ میں چوتھے روز پروفیسر عبدالمنان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے قدیم سسٹم یونانی میڈیسین نے اپنے عروج وزوال سے گزرتے ہوئے آج یونانی سسٹم پر پوری دنیا میں کام ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طب یونانی میں پریکٹس کرنے کے لئے یونانی نسخہ نویسی اور تجویز کا اہم رول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونانی طریقہ سے علاج کرنے کے لئے نسخہ لکھنا تجویز بنانا ، ڈائی نوز بناکر مشکل سے مشکل بیماریوں کے لئے یونانی دواﺅں کو مرتب کرنا ہم سب کے لئے ضروری ہے۔ کیوں کہ اس سے نہ صرف بیماری جلد ٹھیک ہوتی ہے بلکہ بیماری پوری طرح سے ختم ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے دیا کوزہ نام کی دوا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرٹنگ ڈرائی کف میں اس کا کوئی ثانی نہیںہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تجربات سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ گٹھیا جوڑوں کی بیماریوں اور ارتھ رائٹس جیسی زندگی کو مشکل بنادینے والی بیماریوںمیں یونانی میں بلڈ پیرو فائر یعنی مصفیات دم کا سب سے اہم رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریض کے ساتھ طبیب کو ہمدردی سے پیش آنا چاہئے ، ایک اچھے طبیب کے لئے اپنی فیلڈ میں تجربہ ، نر م اور آواز میں خلوص ہوگا تو کوئی بھی مرض قابل علاج نہیں ہے ۔ پروفیسر عبدالمنان نے کہا کہ اگر طبیب نیک پاک ، محبت کرنے والا نرم ہوگا اور طب کے نظریاتی بنیادوں کو تھامے رہے گا تو یونانی علاج بہت کارگر طریقے سے مشکل مرضوں میں کارآمد ہوسکتا ہے۔ جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے ڈاکٹر وصی اختر صدیقی نے معالجات مع ٹیچنگ کو کیسے زیادہ مو ¿ثر بنایا جاسکے اس پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈینٹ کے اندر معالجات شعبہ میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی پیدا کی جائے جس سے یونانی سسٹم آف میڈیسین کے ماہرین پیدا ہوسکیں ۔نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے پروفیسر افضال احمد نے انجام دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر وسیم خان، ادارہ کے پرنسپل ڈاکٹر اسلم، ڈاکٹر ناصر، ڈاکٹر نورعالم،ڈاکٹر ہلال، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر عبدالمعید، ڈاکٹر طاہر حسن کا بھرپور تعاون رہا ، آخر میں دونوں مہمانوں کو کالج کے منیجر ڈاکٹر قمر الزماں کے ذریعہ مومینٹودے کر اعزاز سے نوازا۔
فوٹو: کالج میں منعقدہ پروگرام میں مہمانوں کو اعزاز دیتے ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر