Latest News

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفرنگر کے زیر اہتمام غیاث الدین ملک کے اعزاز میں مشاعرہ کاانعقاد

 اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفرنگر کے زیر اہتمام غیاث الدین ملک کے ۔۔اعزاز میں مشاعرہ کاانعقاد



مظفرنگر:
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفرنگر کے زیر اہتمام سابق اقلیتی فلاح و بہبود افسر غیاث الدین ملک کے اعزاز میں ایک شاندار مشاعرہ منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر شمیم الحسن نے کی اور نظامت کے فرائض کلیم تیاگی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر غیاث الدین ملک نے یو ڈی او کے عہدیداران و کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عرصہ ¿ دراز مذکورہ تنظیم اردو کی خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ مظفرنگر میں خصوصاً اس تنظیم کے کارکنان نہایت ہی متحرک اور فعال ہیں اور اردو زبان کی آبیاری اپنے خون ِ جگر سے کر رہے ہیں۔ یہاں کے شعراءبھی بہترین کلام کہہ رہے ہیں اور مظفرنگر کا نام پورے ہندوستان و بیرونِ ممالک میں کر رہے ہیں۔ مشاعرے کا آغاز قاری شاہد ارمان کی نعت پاک سے ہوا۔ منتخب اشعار پیش خدمت ہیں۔
بہت کو گوہرِ نایاب کر دیا اس نے
تمام عمر جو پتھر تراشنے میں رہا
عبدالحق سحر
کوئی تجھی پر یقین کےسے کرے گا
تری باتوں میں سچائی بہت ہے
ڈاکٹر تنویر گوہر
محبت کا سبق جس کو مکمل یاد ہوتا ہے
اسی کو قیس کہتے ہیں وہی فرہاد ہوتا ہے
احمدمظفرنگری
 روز روز یہاں قتل بھیڑ کرتی ہے اب
یہ کیسا ملک ہے کوئی سزا نہیں ہے یہاں
الطاف مشعل
جب تلک میری ہتھیلی پہ دیا روشن تھا
رخ ہواو ¿ں کا جدھر چاہا ادھر موڑ دیا
نوید انجم
جا کے ہر محفل میں تم شہد سا گھولا کرو
جس قدر بھی ہو سکے اردو زباں بولا کرو
سلامت راہی
ہم بظاہر تو اپنے گھر میں رہے
عمر گزری ہے قید خانے میں
تحسین قمر اساروی
اس کے علاوہ ایک چھوٹی بچی عالیہ اوصاف نے بھی اپنا کلام پیش کرکے خوب داد و تحسین وصول کی۔ ماسٹر شہزاد علی کی رہائش گاہ بنام ’اردو گھر‘ یوگیندر پوری مظفرنگر میں منعقد ہونے والے اس مشاعرے میں شہر کے متعدد معززین سامعین نے شرکت کی اور شاعروں نے اپنا بہترین کلام پیش کرکے واہ واہی لوٹی۔ خصوصی طور سے شرکت کرنے والو میں ڈاکٹر شمیم الحسن، اسعد فاروقی، کلیم تیاگی، غیاث الدین ملک، ماسٹر علی نواز، حاجی اوصاف احمد، ماسٹر شہزاد علی، حسین احمد، بدرالزماں خان، شمیم قصار، ظفریاب خان، چودھری تراب الدین وغیرہ کا نام قابل ذکر ہے۔
فوٹو: مشاعرہ میں کلام پیش کرتے ہوئے شاعر






Post a Comment

0 Comments

خاص خبر