Latest News

سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے قاری راو ¿ ساجد کے دفتر پر میٹنگ ،بی جے پی حکومت کو بنایا گیا سخت تنقید کا نشانہ

سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے قاری راو ساجد کے دفتر پر میٹنگ ،بی جے پی حکومت کو بنایا گیا سخت تنقید کا نشانہ



دیوبند:(رضوان سلمانی)
آئندہ 10اکتوبر کو سہارنپور کے قصبہ تیترو میں سابق ریاستی وزیر آنجہانی چودھری یشپال سنگھ کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھلیش یادو شرکت کریں گے ۔ اکھلیش یادو کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے سماج وادی پارٹی کے لیڈران پوری طاقت کے ساتھ علاقہ میں رابطہ مہم چلاکر لوگوں سے پروگرام میں شرکت کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔ اسی مہم کے تحت آج سماج وادی پارٹی کے سابق شہر صدر قاری راﺅ ساجد کے دفتر پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں 10تاریخ کو ہونے والے پروگرام کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔ اس میٹنگ میں گاﺅں کے پردھان بھی موجود رہے۔ 

اس موقع پر قاری راﺅ ساجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ دیوبند اسمبلی حلقہ سے ڈیڑھ سو سے زائد بسیں پروگرام میں جائیں گی اور لوگوں میں بڑا جوش وخروش ہے کیو ںکہ ریاست کے عوام نے بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کا ذہن بنالیا ہے ۔ بی جے پی حکومت نے نفرت کی سیاست کرکے ملک کو کمزور کرنے کا کام کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ ریاستی سرکار کے نزدیک جمہوریت کوئی معنی نہیں رکھتی ہے ، لکھیم پور کھیری حالیہ واقعہ اس کی ایک تازہ مثال ہے، جہاں ہے حکومت کے وزیرکے بیٹے نے کسانوں کو کار سے روندتے ہوئے گولیاں چلاکر قتل کئے جانے سے پورے ملک میں افراتفری کا ماحول پیداکردیا۔قاری راﺅ ساجد نے بتایا کہ جلد ہی دیوبند یا آس پاس کے کسی گاﺅں میں ایک بڑی ریلی کی جائے گی ۔ قاری راﺅ ساجد نے کہا کہ 10اکتوبر کو ہونے والا پروگرام تاریخی ہوگا اور اس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوںگے۔ انہوںنے سبھی کارکنان سے بڑی تعداد میں تیترو کے پروگرام میں شامل ہونے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر راﺅ مشکور علی، پردھان ڈاکٹر راﺅ شارق بنہیڑہ ، سابق پردھان راﺅ افضال، راﺅ وقار پردھان، نوشاد قریشی، پردیپ چودھری، راﺅ نزاکت، راﺅ شکور، راﺅ غلام جہاں، راﺅ اکرم پردھان، معظم ملک، پرویز خان، راﺅ آس محمد، راﺅ تحسین وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر