Latest News

مولانا سید محمود مدنی مسلمانوں کی مضبوط ترین آواز ہے ،مفتی ذاکر قاسمی اور مولانا عبدالباسط قاسمی نے باثر شخصیت منتخب ہونے پر پیش کی مبارکباد

مولانا سید محمود مدنی مسلمانوں کی مضبوط ترین آواز ہے ،مفتی ذاکر قاسمی اور مولانا عبدالباسط قاسمی نے باثر شخصیت منتخب ہونے پر پیش کی مبارکباد




دیوبند:(سمیر چودھری) اردون کی عالمی ریسرچ تنظیم کے ذریعہ جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا سید محمود مدنی کو ملک کا باثر مذہبی و سماجی رہنما منتخب کئے جانے اوردنیا کی ممتاز ترین مسلم شخصیتوں میں نمایاں مقام دیئے جانے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں جمعیة علماءہند کے آرگنائزر مفتی محمد ذاکر قاسمی اور جمعیة علماءصوبہ دہلی کے سکریٹری مولانا عبدالباسط قاسمی نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور مولانا سیدمحمود مدنی کی عظیم ملی ،سماجی اور مذہبی خدمات کو ستائش کی اور کہاکہ مولانا سید محمود اسعد مدنی نے گزشتہ طویل عرصہ سے ملک کے مظلومین اور متاثرین کی آواز بنے ہوئے ہیں اور بلاتفریق انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا سید محمود مدنی مسلمانوں کے تعلیمی، سماجی اور مذہبی میدان میں جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ آب زر سے لکھنے لائق ہے، انہوںنے کہاکہ مولانا سید محمود مدنی آج ملک کے مسلمانوں کی بلند اور مضبوط آواز ہےں وہ حکومت تک اس قوم کے مسائل کو بے بیباک انداز میں رکھنے سے پیچھے نہیں ہٹتے اور ملک کی جمہوریت کے تحفظ اور اتحاد و امن شانتی کے لئے بڑے پیمانے پر کام کررہے ہیں، مولانا مدنی واحد ملی و مذہبی رہنماءہیں جنہیں ملک کی سب سے باثر شخصیت کے طورپر منتخب کیا گیا اور وہ اس فہرست میں اول پچاس عظیم ہستیوں میں شامل ہونے والے ہندوستان کے واحد شخص ہیں، جو مسلسل تیرہویں مرتبہ اس عظیم انتخاب میں شامل ہوئے ہیں۔ مولانا مدنی کو مسلسل دنیا کی عظیم ہستیوں میں نمایاں مقام حاصل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ مولانا سید محمود مدنی ملک میں مظلومین بالخصوص مسلمانوں کی مضبوط ترین آواز ہیں،جو ضروتمندوں کی تعلیمی ،سماجی اور قانونی امداد کے معاملہ میں سب سے آگے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر